کرونا وائرس نے گرجا گھروں میں عبادت کے روایتی طور طریقوں کو بھی یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر لوگوں نے گرجا گھروں کا رخ کرنا کم سے کم کر دیا ہے۔ لوگ ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھے ہوئے ہیں تاکہ وائرس سے بچا جا سکے۔
کرونا وائرس کے باعث عبادت کے طریقے بھی تبدیل
1
امریکہ میں بھی گرجا گھر خالی رہے تاہم کچھ گرجا گھروں میں اکا دکا افراد ہی عبادت کی غرض سے پہنچ سکے۔
2
کرونا وائرس سامنے آنے کے بعد گرجا گھروں میں جانے سے پہلے سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہے۔ چرچ کی جانب ایک شخص مرکزی دروازے پر دور سے ہی کھڑا نظر آ جاتا ہے جو سینیٹائزر فراہم کرتا ہے۔
3
امریکہ میں میری لینڈ کے علاقے میں لوگ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے ہی پادری سے دعائیں کراتے ہیں۔
4
جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ کے گرجا گھروں میں بھی داخلے سے قبل ہاتھوں کو دھونا ضروری ہے۔ مرد ہوں یا خواتین سب کا سینٹائزر استعمال کرنا لازمی ہے۔