رسائی کے لنکس

پاکستان: کم سن بچیوں سے زیادتی، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس


چیف جسٹس آف پاکستان تصدق جیلانی نے زیادتی کے واقعات کا نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس تصدق جیلانی نے کراچی اور لاہور میں کم سن بچیوں سے زیادتی کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے میڈیا پر نشر ہونےوالی کم سن بچیوں سے زیادتی کی خبروں کے بعد ازخود نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جسٹس تصدق جیلانی نے کراچی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کے واقعہ پر آئی سندھ سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ لاہور میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پرآئی جی پنجاب کو طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کا کیس قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک معمہ بنا ہوا ہے۔ زیادتی کے 100 دن گزر جانے کے بعد بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں دو روز قبل 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا میڈیا ذرائع کے مطابق 11 سالہ بچی کو دو ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG