رسائی کے لنکس

ہلری کلنٹن امن مشن پر اسرائیل پہنچ گئیں


امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے امن مشن کے سلسلے میں اسرائیل پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اسرائیلی اور فلسطینی راہنماؤں سے مذاکرات کریں گی۔

ان مذاکرات میں شام ، مصر اور ایران کا ممکنہ جوہری خطرہ بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے۔
وزیر خارجہ کلنٹن نے پیر کے روز اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے وقت پر اسرائیل کا دورہ کررہی ہیں جب یہ خطہ تبدیلیوں کے ایک بڑے مرحلے سے گذر رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حالات پر غیر یقینی کی فضا طاری ہے لیکن بہتری کی توقع بھی موجود ہیں۔

وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو اور وزیر دفاع ایہوک بارک سے بھی ملاقات کررہی ہیں۔
امریکی و زیر خارجہ اپنے 12 روزہ دورے کے اختتام پر منگل کو واشنگٹن پہنچیں گی۔

اپنے اس طویل دورے کے دوران انہوں نے یورپ اور ایشیا کے 9 ملکوں کا سفر کیا۔
XS
SM
MD
LG