رسائی کے لنکس

اتحادی فضائی کارروائیوں میں داعش کے تین سرکردہ کارندے ہلاک


فائل
فائل

امریکی فوج نے جمعے روز بتایا ہے کہ ترکی سے تعلق رکھنے والے داخلی حملوں کا سہولیت کار، مصطفیٰ گنیز اُس وقت ہلاک ہوا جب 27 اپریل کو شام کے قریب واقع شہر، مداین پر اتحاد نے کارروائی کی

امریکی قیادت میں کام کرنے والے فوجی اتحاد نے گذشتہ ماہ کے دوران شام اور عراق میں فضائی کارروائیاں کیں، جن میں داعش کے حربی حملوں میں ملوث چوٹی کے کارندے ہلاک ہوئے۔

امریکی فوج نے جمعے روز بتایا ہے کہ ترکی سے تعلق رکھنے والے داخلی حملوں کا سہولیت کار، مصطفیٰ گنیز اُس وقت ہلاک ہوا جب 27 اپریل کو شام کے قریب واقع شہر، مداین پر اتحاد نے کارروائی کی۔

امریکی مرکزی کمان، جو مشرق وسطیٰ میں بیرونِ ملک امریکی فوجی کارروائی کی نگرانی کرتا ہے، ایک بیان میں کہا ہے کہ گنیز مغربی ملکوں کے خلاف حملوں میں مالی اعانت کی فراہمی میں سہولت کار تھا۔

فرانسیسی الجیریائی، ابو عاصم الجزیری 11 مئی کو مدائن کے قریب اتحاد کی ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔ امریکی فوج کے حکام نے بتایا ہے کہ الجزیری داعش کے نوجوان گروپ کی تربیت سے وابسطہ تھا، جسے ’خلافت کے چیتے‘ کہا جاتا ہے۔

جب کہ داعش کے ایک چوٹی کے کارندے، ابو خطاب الراوی 18 مئی کو القائم کے قریب علاقے میں داعش کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران مارا گیا۔

سنٹرل کمانڈ کے بیان میں الراوی کو صوبہٴ انبار میں داعش کا کارندہ قرار دیا گیا ہے، جو ’’دولت اسلامیہ کی قیادت کو براہِ راست مالی اعانت فراہم کیا کرتا تھا‘‘ اور فضائی ڈرون حملوں میں رابطے کا کام کرتا تھا۔

دریں اثناٴ، ایک امریکی فوجی اہل کار شمالی شام میں اُس وقت زخمی ہوا جب اُن کی موٹر گاڑی الٹ گئی، جو بعد میں فوت ہوگئے۔

کمان کی جانب سے مزید تفصیل فراہم نہیں کیے گئے۔

امریکی افواج عراق اور شام میں شام کے مقامی لڑاکوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں جو داعش کو نکال باہر کرنے میں مصروف ہیں۔

XS
SM
MD
LG