دنیا کے کئی ملکوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کئی ممالک میں برف باری کے باعث جما دینے والی سردی کا راج ہے۔ کینیڈا، امریکہ، یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں بھی درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔
دنیا کے کئی ملکوں میں سرد موسم کا راج

1
اٹلی میں ایک گرجا گھر کے سامنے برف باری کے بعد کا منظر جہاں ہر چیز پر برف کی تہہ جمی ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

2
روس کے شہر ماسکو میں ایک خاتون چھتری تھامے ایک دکان کے قریب سے گزر رہی ہے جہاں کرسمس اور نئے سال کی مناسبت سے سامان فروخت کے لیے رکھا گیا ہے۔ ماسکو میں بھی برف باری کے باعث سردی بڑھ گئی ہے۔

3
ایک بھارتی فوج سری نگر کو لداخ سے ملانے والے پہاڑی راستے زوجیلا پاس پر کھڑا ہے۔ یہ علاقہ چین کی سرحد سے ملحق ہے۔ پہاڑوں پر برف باری کے باعث آمدورفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

4
ارجنٹائن میں باری لوشے کے علاقے میں بھاری برف باری کے سبب ایک فارم ورکر اپنے جانوروں کو محفوظ مقام کی طرف لے جا رہا ہے۔