رسائی کے لنکس

کرونا وائرس: فیشن ڈیزائنر بھی میدان میں


کینیا کی ایک فیشن ڈیزائنر روتھ مارٹن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے انداز کے دیدہ زیب ماسک بنائے ہیں۔ 9 اپریل 2020
کینیا کی ایک فیشن ڈیزائنر روتھ مارٹن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے انداز کے دیدہ زیب ماسک بنائے ہیں۔ 9 اپریل 2020

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے باہر نکلتے ہوئے چہرے پر ماسک لینا چاہیے یا نہیں۔ اکثر ملکوں میں تو بہت پہلے اس احتیاطی تدبیر پر عمل کیا جا رہا تھا۔ مگر امریکی حکومت نے حال میں اس کی اجازت دی ہے۔ لاس اینجلز کی ایک فیشن ڈیزائنر اب ایسے ماسک ڈیزائن کر رہی ہیں جو آرام دہ بھی ہوں اور دیکھنے میں بھلے لگتے ہوں۔

لاس اینجلز سے ہماری نامہ نگار الزبتھ لی نے اپنی ایک رپورٹ میں ان خاتون اور ان کے کام کا دلچسپ تعارف کرایا ہے۔

سونیا سمتھ کانگ نرس بھی ہیں اور ملبوسات بھی ڈیزائن کرتی ہیں۔ انہیں علم ہے ماسک کی طبی افادیت کیا ہے اور اسے دیدہ زیب بھی کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک ایسا ماسک ڈیزائن کیا ہے جو دونوں ضرورتیں پوری کرتا ہے۔

یہ اپنا ڈیزائن کیا ہوا ماسک دکھاتے ہو ئے وہ بتاتی ہیں کہ اس میں ایلاسٹک کی کمانیاں ہیں جو کانوں پر فٹ آ جاتی ہیں اور ناک کے مقام پر ایک باریک تار ہے جو لچک دار ہے تاکہ ہر ایک کی ناک پر مضبوطی سے جم سکے۔ یہ پوری طرح منہ اور ناک کو ڈھانپ لیتا ہے۔

جب سے امریکہ کے انسداد متعدی امراض اور ادویات کے کنٹرول کے ادارے سی ڈی سی نے یہ ماسک استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، اس کے بعد سے سونیا نے اپنی کپڑوں کی فیکٹری کے بچے ہوئے فالتو کپڑوں کو سنبھال کر رکھنا شروع کر دیا ہے۔ ان کا خیال تھا کہ اس سے ہیلتھ ورکرز کے لیے عام ماسک بن سکتے ہیں۔

جب انہوں نے اپنا ڈیزائن کردہ ماسک بنا لیا تو پھر سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر شروع کر دی۔ لوگوں نے ان کے ماسک کو بڑا پسند کیا۔ سونیا کہتی ہیں کہ راتوں رات آرڈر آنا شروع ہو گئے۔ اب وہ ایک ماسک فروخت کرتی ہیں اور دوسرا ماسک ہیلتھ ورکر کو مفت دیتی ہیں۔ اب تک وہ پورے ملک میں سینکڑوں ماسک بھیج چکی ہیں۔

جب سے امریکی وفاقی ادارے سی ڈی سی نے عام لوگوں کو یہ ماسک استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، اس کی مانگ پورے ملک میں بڑھ گئی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے کاروبار کرنے والی ایک فرم ایٹسے کا کہنا ہے کہ اس ماسک کی طلب بہت بڑھ گئی ہے۔

اس ویب سائٹ نے سی ڈی سی کی ہدایت کے تحت ان کمپنیوں کو بتایا کہ کس قسم کا ماسک بنانا چاہیے۔ سی ڈی سی کے مطابق کپڑے کا ماسک پہن کر گروسری کرنے یا کسی اور کام سے باہر نکلنا مفید ہے، کیوں کہ سائنسی مطالعے سے یہ سامنے آیا ہے ایسے بہت سے لوگ جن کی کرونا کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں وہ یہ ماسک لگا کر دوسروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

سی ڈی سی کی ہدایت ہے کہ امریکی عوام کو کپڑے کے بنے ہوئے ماسک پہننے چاہئیں، جب کہ خصوصی سرجیکل ماسک N-95 اس طبی عملے کے لیے چھوڑ دیں جو اس وقت فرنٹ لائن پر کام کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG