پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت ایشیا کے کئی ملکوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ان ملکوں میں کیسز بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کرونا سے بچاؤ کے لیے ان ملکوں میں احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جا رہی ہیں۔
ایشیائی ملکوں میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ

1
وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ ماسک کے استعمال کے علاوہ چہرہ ڈھانپنے والی شیلڈ بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔

2
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔ کئی لوگ گھروں میں ہی نماز پڑھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

3
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند ہیں۔

4
کھٹمنڈو میں لاک ڈاؤن کے دوران سوشل ورکرز کی جانب سے لوگوں میں مفت کھانا تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیکن اس دوران جراثیم کش اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔