رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:44 14.3.2020

کرونا وائرس: سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کر دیا

کرونا وائرس کے پیشِ نظر سعودی عرب نے آئندہ دو ہفتوں کے لیے تمام بین الاقوامی پروازوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پروازوں کی معطلی اتوار سے شروع ہو گی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق پروازوں کی معطلی کی وجہ سے جو رہائشی یا سعودی شہری وطن اور اپنے کاموں پر واپس نہیں آ سکیں گے، ان کا یہ عرصہ سرکاری چھٹیوں میں شمار ہو گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کے 86 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ مقامی حکومت وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے۔

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

09:46 14.3.2020

فلوریڈا کی سیاحت پر کرونا وائرس کے اثرات

امریکی ریاست فلوریڈا خوبصورت ساحلی مقامات کی وجہ سے سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کا گرم موسم اور طویل ساحل سمندر نہ صرف چھٹیاں منانے والوں بلکہ ریٹائرڈ افراد کی نظر میں بھی رہائش کے لئے پسندیدہ جگہ ہے۔ لیکن اب کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے یہاں حالات شائد پہلے جیسے نہ رہیں۔ دیکھیے اس ویڈیو میں

کرونا وائرس کے فلوریڈا کی سیاحت پر اثرات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:30 0:00

09:45 14.3.2020

کرونا وائرس کے چھوٹے کاروباروں پر اثرات

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد چھوٹے کاروبار کس طرح متاثر ہو رہے ہیں اور دوکاندار اس سے نمٹنے کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ دیکھئے نیلوفر مغل کی رپورٹ میں

کرونا وائرس کے چھوٹے کاروباروں پر اثرات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:11 0:00

09:44 14.3.2020

تماشائیوں کے بغیر پی ایس ایل، شائقین کرکٹ کا ردعمل

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان سپر لیگ کے باقی میچ تماشائیوں کے بغیر منعقد کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے پر شائقین کرکٹ کے تاثرات دیکھئے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں

تماشائیوں کے بغیر پی ایس ایل، شائقین کرکٹ کا ردعمل
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:53 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG