قرنطینہ مراکز میں زائرین کو کیا مشکلات درپیش ہیں؟
ایران سے پاکستان آنے والے زائرین قرنطینہ مراکز میں عدم سہولیات کا شکوہ کر رہے ہیں۔ کوئی کھانے کی سہولت سے پریشان ہے تو کسی کو ڈاکٹروں سے شکایات ہیں۔ زائرین کو درپیش مشکلات کا احوال جانیے انہی کی زبانی۔
کرونا وائرس: براہ مہربانی فاصلہ رکھیں!
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دُنیا بھر کی حکومتیں سماجی رابطوں میں کمی اور فاصلہ رکھنے کی ہدایات جاری کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے دُنیا بھر میں آگاہی دی جا رہی ہے کہ عوامی مقامات پر فاصلہ اس وائرس سے بچاؤ کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔
کرونا وائرس: براہ مہربانی فاصلہ رکھیں!
بھارت: گائے کے پیشاب سے کرونا وائرس کے علاج پر گرفتاریاں
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک کارکن کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایک شہر ی کو گائے کا پیشاب پلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مغربی بنگال کی پولیس نے بھی دودھ فروش کو گائے کا پیشاب فروخت کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
بھارت میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے لوگ اپنے طور پر دیسی ٹوٹکے اور نسخے آزما رہے ہیں۔
بھارت میں دیسی نسخوں کے طور پر گائے کے پیشاب سے بنی دیسی ادویات بنانے کے متعدد واقعات ماضی میں بھی سامنے آ چکے ہیں۔
کولکتہ پولیس کے سربراہ انوج شرما کے مطابق ملزم نارائن چترجی نے وبائی امراض میں گائے کے پیشاب کی افادیت سے متعلق تقریب منعقد کی۔ اور اس دوران ایک رضا کار کو گائے کا پیشاب پینے پر مجبور کیا جس سے اُن کی حالت بگڑ گئی۔ جس پر اُس نے پولیس سے رُجوع کیا۔