رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:04 21.3.2020

کرونا وائرس: گھر گھر دفتر کھل گئے

کرونا وائرس کے بحران کے نتیجے میں پوری دنیا کے سرکاری اور نجی ادارے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں اور بہت سے ادارے اپنے ملازمین کو ان کے گھروں میں ہی ٹیلی ورکنگ کی آن لائن ٹریننگ دے کر ان سے کام کروا رہے ہیں۔ اور یوں، دنیا بھر کے لاکھوں ملازمین کو گھر سے دفتر کا کام کرنے کا ایک منفرد تجربہ ہو رہا ہے۔

بہت سے مقامات پر ایک ہی گھر کے مختلف حصوں میں گھر کے افراد نے اپنے اپنے کمپیوٹرز یا لیپ ٹاپس کے ساتھ اپنے دفتر کھول رکھے ہیں۔

کرونا بحران نے ٹیلی ورکنگ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کر دیا ہے اور اس مشکل صورت حال میں یہ اداروں کے کام کا پہیہ چلنے کا ایک موثر ذریعہ بن کر سامنے آیا ہے۔ امریکہ اور یورپ میں ٹیلی ورکنگ کا سلسلہ بہت سے اداروں میں بہت عرصے سے جاری ہے۔ لیکن، کیا اس بحران کے بعد اس سلسلے میں اضافہ کیا جائے گا؟ اور کیا دنیا کے دوسرے ملکوں میں جہاں ٹیلی ورکنگ کو ابھی تک متعارف نہیں کرایا گیا، کرونا بحران کے بعد اس سسٹم کو متعارف کرایا جائے گا یا کرایا جا سکتا ہے؟ وائس آف امریکہ نے اس بارے میں پاکستان اور دنیا بھر سے ملازمین اور ماہرین سے انٹرویوز کیے ہیں۔

10:02 21.3.2020

پناہ گزینوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ نہایت تباہ کن ہو سکتا ہے

امدادی گروپوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں مقیم پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ زبردست تبادہی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق فی الوقت دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد تین کروڑ ہے۔ بدقسمتی سے ان میں سے بہت سے پناہ گزین ایسے حالات میں زندگی گزار رہے ہیں جو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے لئے خطرناک سمجھے جاتے ہیں۔

10:01 21.3.2020

کرونا نے میامی کے مقبول ساحل کو بھی اجاڑ دیا

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ میں نئےکرونا وائرس کے پھوٹنے سے مارچ میں ہونے والی موسم بہار کی تعطیلات کی ایک مقبول روایت بھی متاثر ہوئی ہے۔ کچھ طالبعلم جو ساحل سمندر کی سیر کا پروگرام بنا رہے تھے، انہیں اپنی پارٹیاں ختم کرنا پڑی ہیں۔

اوہائیو کے ایک طالبعلم بریڈی سلوڈر نے کہا ہے کہ ''اگر مجھے کرونا ہوتا ہے تو ہو جائے، لیکن میں اس کیوجہ سے اپنی پارٹی نہیں روکوں گا''۔

اس روایتی تعطیل کی کئی ماہ کی منصوبہ بندی اور انتظار کے بعد میامی کے ساحل پر موسم بہار کی تعطیل منانے والے کالج کے طالبعلموں کا رابطہ اس وقت شہر سے منقطع ہو گیا جب کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کے خدشات کے پیش نظر شہر میں ہجوموں پر پابندی کے نفاذ کے بعد عوامی ساحلی مقامات اور آخر کار ریستورانوں اور بارز کو بند کر دیا گیا۔

09:59 21.3.2020

کرونا وائرس کے بھارتی معیشت پر اثرات​

کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت نے سیاحتی ویزے اور سیاحتی مقامات بند کر دیے ہیں۔ سٹرکوں اور بازاروں میں لوگوں کی تعداد میں کمی کا اثر کاروبار پر پڑا ہے۔ بھارت کی معیشت پہلے ہی سست روی کا شکار تھی۔ کرونا وائرس کی وجہ مزید منفی اثرات کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ رتل جوشی کی رپورٹ

کرونا وائرس کے بھارتی معیشت پر اثرات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:12 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG