رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

09:27 23.3.2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں اور 776 کیسز

پاکستان کا صوبہ سندھ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کیسز کی تعداد 333 ہو گئی ہے۔ (فائل فوٹو)
پاکستان کا صوبہ سندھ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کیسز کی تعداد 333 ہو گئی ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار مزید 2 افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے اموات کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب اس وائرس کی لپیٹ میں ہیں جہاں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 147 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 776 ہو گئی ہے جب کہ پانچ صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سندھ میں 333، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 104، خیبر پختونخوا میں 31، دارالحکومت اسلام آباد میں 11، پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان میں 71 اور کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

04:47 23.3.2020

واشنگٹن کو آف زدہ ریاست قرار دے دیا گیا

صدر ٹرمپ کرونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کر رہے ہیں۔22 مارچ 2020
صدر ٹرمپ کرونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کر رہے ہیں۔22 مارچ 2020

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کرونا وائرس سے شدید متاثرہ واشنگٹن کو آفت زدہ ریاست قرار دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد وفاقی حکومت اس مہلک وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ریاست، قبائل اور مقامی عہدے داروں کی معاونت کرے گی، جہاں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت زدہ یا تباہی کا شکار ریاست قرار دینے کے اعلان سے ایمرجینسی اور بحرانی صورت حال سے نمٹنے میں ریاست کو وفاقی مدد مل سکے گی۔

واشنگٹن کی گورنر جے انسلی نے اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے اقدام کو مناسب قرار دیا ہے لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پہلا قدم ہے جو کافی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست نے وائرس کے حملے کا بری طرح شکار ہونے والے کارکنوں اور خاندانوں کے لیے وفاقی حکومت سے جتنی مدد کی اپیل کی تھی، یہ اتنی نہیں ہے۔

صحت کے عہدے داروں نے اتوار کے روز بتایا کہ ریاست واشنگٹن میں کرونا وائرس سے 95 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد تقریباً دو ہزار ہے۔

02:28 23.3.2020

امریکی آٹو کمپنیاں وینٹی لیٹرز بنائیں گی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز بتایا کہ امریکہ میں موٹر گاڑیاں بنانے والی تین کمپنیوں کو وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری طبی سامان بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے تاکہ ایسے میں ان طبی ضروریات کو پورا کیا جا سکے جن کا سامنا کورونا جیسے ہلاکت خیز وائرس کے دنوں میں ہے۔
جن کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے ان میں جنرل موٹرز، فورڈ موٹرز اور ٹیسلا شامل ہیں۔

ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر ٹرمپ پر اس حوالے سے مخالف ڈیموکریٹس تنقید کر رہے تھے کہ وہ 1950 کے کورین جنگ کے زمانے کے اختیارات کیوں استعمال نہیں کر رہے جن کے تحت امریکی کمپنیوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ طبی آلات تیار کریں تاکہ کورونا وائرس سے نمٹا جا سکے۔

صدر نے اب تک اس دباؤ کے خلاف مزاحمت دکھائی ہے تاہم بڑی امریکی کمپنیوں کی جانب سے رضاکارانہ پیش کش کی تعریف کی ہے۔

23:55 22.3.2020

بھارتی کشمیر میں 31 مارچ تک شٹ ڈاؤن کا اعلان

جموں و کشمیر میں پولیس اہل کار کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک لگا کر اپنی ڈیوٹی کر رہھے ہیں۔
جموں و کشمیر میں پولیس اہل کار کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک لگا کر اپنی ڈیوٹی کر رہھے ہیں۔

یوسف جمیل۔ سری نگر

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے حکام نے کرونا وائرس یا کووڈ -19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے علاقے کے تمام 20 اضلاع میں 31 مارچ تک شٹ ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم 16 ضروری سروسز اور اشیائے خورد و نوش کی خرید و فروخت کو اس سرکاری حکم نامے سے مستثنےٰ قرار دیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرانیم نے کہاکہ تمام 20 ضلع کمشنرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اتوار 22 مارچ شام 8 بجے سے 31 مارچ تک دفعہ 144 اور ڈیزاسٹر مینجمینٹ ایکٹ 2005 کے تحت اپنے اپنے اضلاع میں بندشیں عائد کریں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا ہے کہ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ لوگ گھروں میں ہی رہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے کیمروں والے ڈرونز کا استعمال کریں گے۔

بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کے تا حال 17 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ یعنی 13 مریضوں کا تعلق لداخ، جب کہ جموں میں 3 اور وادئ کشمیر میں صرف ایک مثبت کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اتوار کے روز گرمائی صدر مقام سری نگر، پلوامہ اور بڈگام کے قصبوں میں لگاتار چوتھے اور باقی ماندہ وادئ کشمیر میں تیسرے دن لاک ڈاؤن جاری رہا۔ اُدھر جموں کے علاقے میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے 'عوامی کرفیو' کے نفاذ کی اپیل پر لوگوں اور حکومتی اداروں نے بھر پور عمل کیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG