- By ضیاء الرحمن
پاکستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان
پاکستان ریلوے نے منگل اور بدھ کی درمیانی سب 12 بجے سے ٹرین آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے آپریشن 31 مارچ تک معطل رہے گا۔
محکمہ ریلوے نے ایڈوانس بکنگ کرانے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ ری فنڈ کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت 70 فی صد کم کرنے کا مطالبہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت موجودہ صورتِ حال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 70 فی صد تک کمی کرے۔
لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی پارٹی کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف عمل ڈاکٹرز کو 10 ہزار حفاظتی کٹس فراہم کرے گی۔
شہباز شریف نے حکومت سے شرح سود دو سے تین فی صد مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں حکومت غریب عوام کی دیکھ بھال کے لیے منصوبہ سامنے لائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وبا پر مکمل کنٹرول تک دیہاڑی دار افراد کو وظیفہ دیا جائے۔
کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک
پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد 892 ہو گئی