رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:54 24.3.2020

کرونا وائرس: مشرق وسطیٰ کے امیر اور غریب ممالک سب نشانے پر

دنیا کے باقی خطوں کی طرح جنگ زدہ اور کمزور عرب ممالک میں بھی کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایسے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ ادویات اور دیگر طبی اشیا کی کمی کے باعث عراق، سوڈان اور یمن میں ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہو سکتی ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ممالک میں کرونا وائرس کے 30 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ کیسز ایران میں پائے گئے ہیں جب کہ ایران بھی عالمی پابندوں کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے خطے کے امیر ممالک بھی شدید دباؤ کا شکار ہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے عمومی طور پر حکومتوں پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر سادگی اور کفایت شعاری اختیار کریں تاہم اب مشرق وسطیٰ کی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ شہریوں کو عارضی طور پر ٹیکس میں رعایت دیں۔ اس کے علاوہ رقوم کی منتقلی پر بھی ریلیف کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

15:46 24.3.2020

پشاور یونیورسٹی میں جراثیم کش اسپرے

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پشاور یونیورسٹی میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پشاور یونیورسٹی کے ہاسٹلوں کو قرنطینہ مرکز بنایا ہوا ہے۔

15:18 24.3.2020

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لاہور میں جراثیم کش اسپرے

لاہور میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سڑکوں اور عوامی مقامات پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔

15:15 24.3.2020

لاہور میں لاک ڈاؤن کے باعث بازار اور سڑکیں ویران

کرونا وائرس کے باعث صوبۂ پنجاب کے مرکزی شہر لاہور میں لاک ڈاؤن کے بعد تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔ پولیس نے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت روکنے کے لیے سڑکوں پر ناکے بھی لگائے ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG