کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک
پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
پاکستان میں کرونا متاثرین کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی
پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1000 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک بھر میں اس وبا سے اب تک سات اموات ہو چکی ہیں۔
پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 413 ہے۔ اسی طرح پنجاب میں 296، خیبر پختونخوا میں 78، بلوچستان میں 115، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک اور گلگت بلتستان میں 81 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کا کہنا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں 46 افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 39 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ چار ٹیسٹ مسترد کیے گئے۔