رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

17:59 25.3.2020

پاکستان کی آئی ایم ایف سے مزید ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز قرض لینے کی کوشش

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح کرونا وائرس کے سبب پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔ اقتصادی چیلنجز کے سبب حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مزید ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کے قرض کے لیے بات کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ دنیا بھر میں طلب و رسد کی کمی سے پاکستان کی معیشت پر بھی منفی اثرات پڑیں گے اور خدشہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والے زرمبادلہ کے ساتھ ساتھ برآمدت میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فاسٹ ٹریک پر آئی ایم ایف سے مزید قرض لے رہی ہے۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت نے موجودہ صورت حال کے سبب 1200 ارب روپے سے زائد مالیت کا اقتصادی ریلیف پیکج دیا ہے۔

ان کے بقول پیکج کے تحت مستحق افراد کو آئندہ چار ماہ تک ماہانہ 3000 روپے کا وظیفہ دیا جائے گا جب کہ بے روزگار ہونے والے افراد کو رقم فراہم کرنے کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے جائیں۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت اشیائے خور و نوش اور زراعت کے شعبے میں لاگت کو کم کرنے کے لیے سبسڈی دے رہی ہے۔

17:46 25.3.2020

کوئٹہ میں مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کرونا وائرس: کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں مکمل لاک ڈاؤن
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:22 0:00

بلوچستان کے چیف سیکریٹری کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کوئٹہ کے علاقوں مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کے لاک ڈاؤن کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔

یاد رہے کہ بلوچستانسے ایران جانے والے زائرین میں سے 90 فی صد افراد کی تعداد انہی علاقوں سے ہے۔

صوبائی حکومت کے فیصلے کے بعد ہزارہ ٹاؤن اور مری سے کوئی بھی شخص شہر میں داخل نہیں ہو سکے گا۔

علاوہ ازیں حکومت نے کوئٹہ سے بین الاضلاع لاک ڈاؤن کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

17:34 25.3.2020

انسان ہمدردی کی بنیاد پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے انسان ہمدردی کی بنیاد پر چار خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں پھنسے وہ مسافر جو واپس اپنے ممالک جانا چاہتے ہیں ان کے خصوصی اقدام کیا جا رہا ہے۔

پی آئی اے کی تین پروازیں برطانیہ اور ایک کینیڈا جائے گی۔

جمعہ 27 مارچ کو پی کے 781 لاہور سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو، ہفتہ 28 مارچ کو اسلام آباد سے پی کے 709 برطانیہ کے شہر مانچسٹر، ہفتہ 28 مارچ ہی کو اسلام آباد سے پی کے 757 لندن اور پی کے 9791 ہفتہ 28 مارچ کو اسلام آباد سے برمنگھم جائے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق چاروں پروازیں واپسی پر خالی پاکستان آئیں گی۔

ترجمان کے مطابق ان پروازوں ککے ٹکٹس کی بکنگ شروع ہو گئی ہے جب کہ پہلے آیے پہلے پایے کی بنیاد پر ٹکٹ فروخت ہوں گے۔

17:28 25.3.2020

ایوان صدر میں ویڈیو لنک سے علما کا مشاورتی اجلاس طلب

اجلاس کی صدارت صدر عارف علوی ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔ (فائل فوٹو)
اجلاس کی صدارت صدر عارف علوی ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر میں تمام مسالک کے علما کا مشاورتی اجلاس جمعرات 26 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کا مقصد مذہبی حلقوں کی جانب سے کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر آنے والے دنوں میں مذہبی اجتماعات اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری اور ہم آہنگی کا پیغام دینا ہے۔

اجلاس کی صدارت پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی ویڈیو لنک کے ذریعے کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز صدر کے معاون ہوں گے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے علما ایوان صدر جب کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علما گورنر ہاوسز سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG