چین کا پاکستان کو طبی عطیہ
چین نے طبی سامان سے لدے ٹرک بذریعہ خنجراب گزرگاہ پاکستان روانہ کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں موجود چین کے سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ بھی کی ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1235 ہو گئی
انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کرونا وائرس کے منفی اثرات پاکستان کی معیشت اور کرنسی پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔ ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔
جمعرات کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 87 پیسے مہنگا ہو کر 168 روپے کا ہو گیا جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
صدر ٹرمپ کی چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے دوران کرونا وائرس کے دنیا پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ چین کرونا وائرس سے متعلق زیادہ معلومات رکھتا ہے اس لیے ہم ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔