بیرون ملک محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کرونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں بیرون ممالک میں مقیم وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی واپسی ممکن بنانے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
امریکہ اور کینیڈا میں لاک ڈاؤن کے دوران بھنگ کا استعمال بڑھ گیا
کرونا وائرس کے باعث امریکہ اور کینیڈا میں لاک ڈاؤن کے دوران بھنگ کے استعمال میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے اور اس کی فروخت ان دنوں عروج پر ہے۔
دونوں ممالک میں کرونا وائرس کے سبب سیکڑوں افراد نے خود کو تنہا کر دیا ہے۔ وقت گزارنے کی خاطر لوگ ناصرف بھنگ پی رہے ہیں بلکہ اس کی کمی کے خوف سے بھنگ کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع کر دی ہے۔
امریکہ میں بھنگ بطور نشہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ بطور دوا بھی خریدی جاتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 16 مارچ سے 22 مارچ تک کی درمیانی مدت میں کیلی فورنیا، کولاراڈو، اوریگون اور الاسکا جیسی اہم تجارتی ریاستوں میں اس کی فروخت بطور نشہ پچھلے سال کے مقابلے میں 50 فی صد اور بطور دوا 41 فی صد زیادہ ہو گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کا کہنا ہے کہ بھنگ کی فروخت سے متعلق اعداد و شمار بھنگ فروخت کرنے والے مراکز سے اکھٹے کیے گئے ہیں جب کہ کچھ اعداد و شمار 'ڈیٹا پلیٹ فارم فلو حب شو' سے حاصل کیے گئے ہیں۔
چین سے ٹیسٹنگ کٹس پاکستان پہنچ گئیں
چین سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ امدادی کھیپ ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی۔
دُنیا کے بڑے ای کامرس گروپ علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے۔
پاکستان بھجوائے گئے سامان میں 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں۔