رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:20 29.3.2020

پاکستانی کشمیر میں کرونا وائرس کے چھ مریض

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر برائے بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر نے بتایا ہے کہ کشمیر کرونا وائرس کے کیسز چھ ہو گئے ہیں۔

ان کے بقول نئے چار کرونا مریضوں میں بھمبر کی دو خواتین یورپی ملک اسپین سے آنے والی ایک خاتون کی موت کے بعد آخری رسومات میں شرکت کے دوران وائرس کا شکار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دو افراد کا تعلق برطانیہ سے آنے والے ایک شخص کے اہل خانہ میں سے ہے۔ یہ شخص کرونا وائرس کے میر پور قرطنیہ سینٹر میں زیرعلاج ہے۔

15:05 29.3.2020

بلوچستان میں چار ڈاکٹر کرونا سے متاثر

بلوچستان میں چار ڈاکٹر کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب مریضوں کی تعداد بھی 138 ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت نے صوبے کے دو اضلاع کو کرونا سے متاثر قرار دیا ہے۔

بلوچستان میں محکمہ صحت کے ترجمان نے چار ڈاکٹرز میں کرونا وائرس کی تصدیق کی ہے جن کو کوئٹہ کے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ایک ڈاکٹر کو گھر میں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر نے ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر بصیر، ڈاکٹر جہانزیب، ڈاکٹر ضیا ءالحق ناصر اور ڈاکٹر فضل الرحمٰن بابر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کے بقول یہ تمام ڈاکٹرز کوئٹہ اور گردونواح میں فرائض انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد قیدیوں کی سزاؤں میں چار ماہ کی کمی کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکومت نے صوبے میں 1500 کنٹینرز پر مشتمل ایک اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اسپتال پی ڈی ایم اے تعمیر کرے گی جس میں تمام سہولیات ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی منتقل کیا جا سکے گا۔

13:22 29.3.2020

کرونا وائرس: چین سے مزید امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

کرونا وائرس کے پاکستان میں بڑھتے ہوئے کیسز اور سہولیات میں کمی کے پیش نظر ہمسایہ ملک چین نے پاکستان کو امدادی سامان بھیجا ہے۔

پاکستان کی فضائیہ کے ترجمان کے مطابق چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا طیارہ پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔

چینی حکومت نے یہ امدادی سامان مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے۔

پاکستان کی فضائی فوج کے مطابق 14ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹر، این-95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

03:38 29.3.2020

بحری اسپتال نیویارک کے لیے روانہ، نیویارک اور نیوجرسی میں سفری پابندیوں پر غور

صدر ٹرمپ نورفورک سے بحری اسپتال کی نیویارک روانگی کے موقع پر تقریر کر رہے ہیں۔ 28 مارچ 2020
صدر ٹرمپ نورفورک سے بحری اسپتال کی نیویارک روانگی کے موقع پر تقریر کر رہے ہیں۔ 28 مارچ 2020

کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں نیویارک کے صحت کے شعبے کی مدد کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو نور فوک سے ایک خصوصی سمندری جہان 'نیوی ہاسپیٹل' کو نیویارک روانہ کر دیا ہے۔

70000 ٹن وزنی، 'یو ایس این ایس کمفرٹ' اسپتال کی تمام سہولیات سے آراستہ ہے، جس میں ایک ہزار اضافی بیڈ مہیا کیے گئے ہیں۔

نیویارک میں کرونا کے تقریباً 26700 تصدیق شدہ مریض ہیں۔ یہ شہر امریکہ میں اس وبا کا گڑھ بن چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیویارک اور نیو جرسی کے ان مقامات پر جہاں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے دو ہفتوں کی سفری پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG