راولپنڈی میں لاک ڈاؤن پر عمل در آمد جاری
ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی لاک ڈاؤن پر عمل در آمد جاری ہے۔
لاک ڈاؤن میں دکانیں اور بازار بند ہیں البتہ کہیں کہیں کوئی شخص فیس ماسک فروخت کرتے نظر آتا ہے۔
پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد کروایا جا سکے۔
- By نوید نسیم
پاکستان میں سڑکوں پر حفاظتی ماسک فروخت
لاہور کی مختلف سڑکوں پر کئی افراد حفاظتی ماسک فروخت کر رہے ہیں۔ ماسک کی قیمت 30 روپے سے 150 کے درمیان ہے۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں ماسک کی قلت ہے۔ سڑکوں پر فروخت ہونے والے یہ ماسک مقامی طور پر تیار کردہ ہیں۔
کرونا کے سبب ٹرینیں بند، بوگیاں آئسولیشن وارڈز میں تبدیل
پاکستان ریلوے نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے ٹرین کی بوگیوں کو آئسولیشن وارڈز میں بدل دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'کووڈ 19' کے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر مزید بوگیوں کو بھی اسی استعمال میں لائیں گے۔ ان ٹرینوں میں سہولیات کیا ہیں اور کیا یہ اسپتال کا متبادل ہو سکتی ہیں؟ دیکھیے محمد ثاقب کی رپورٹ۔
جھنگ میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ تیار
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے صوبۂ پنجاب کے شہر جھنگ میں پاکستان کا پہلا سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ یہ دروازہ گزرنے والوں پر سینیٹائزر کا اسپرے کرتا ہے تاکہ وہ جراثیم سے پاک رہ سکیں۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں۔