رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:50 4.4.2020

موسم بہار اور کرونا وائرس سے متاثرہ شہر لاہور

یہ کیسا موسم بہار آیا ہے۔ جس میں ہر طرف رنگ برنگے خوشبو دار پھول تو کھلے ہیں۔ مگر ان خوشبوؤں کو محسوس کرنے والا کوئی نہیں۔ ان پھولوں کی مہک سونگھ کر خدا کی قدرت پر شکر ادا کرنے والا کوئی نہیں۔

کوئی نہیں جو شدید ترین سردیوں کے بعد چمچماتی دھوپ میں کھلنے والے پھولوں کا گلدستہ بنا سکے۔ لگتا ہے کہ سب کرونا وائرس کے خوف سے اپنے گھروں میں قید ہیں اور یہ بھول چکے ہیں کہ موسم بہار میں کونپلوں کو پھولوں میں بدلنے والا ہی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوئی حل نکالے گا۔

پاکستان کا دل کہلائے جانے والے شہر لاہور کی سڑکوں پر بہار کی آمد کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی پنیریاں اب پھول دار پودوں میں بدل چکی ہیں۔ مگر ان رنگ برنگے پھولوں اور بل کھاتی نازک ٹہنیوں کو سنوارنے اور گرمی کی بڑھتی شدت میں ان پر پانی کا چھڑکاؤ کرنے والا کوئی نہیں۔

تیز ہواؤں اور بے موسمی بارشوں سے ٹوٹنے والے پتوں کو کیاریوں سے نکالنے والا بھی کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ لگتا ہے کہ بہار کی آمد پر سب باغبان لاپتا ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

11:43 4.4.2020

گلگت بلتستان: 'ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود لوگ قرنطینہ میں ہیں'

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرح گلگت بلتستان ميں بھی مکمل لاک ڈاون ہے۔ یہاں کرونا وائرس کے 187 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وائرس کے باعث تین افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ جن میں ڈاکٹر اسامہ ریاض بھی شامل ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت، فيض اللہ فراق کے مطابق اب تک علاقے ميں 187 کيسز مثبت آئے ہيں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد تين ہے جس ميں دو کا تعلق شعبہ طب سے ہے۔

وائس آف امريکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتايا کہ گلگت بلتستان ميں کرونا وائرس کا سبب ايران سے آئے ہوئے زائرين تھے۔ ان کے مطابق علاقے سے دو ہزار سے زائد افراد زيارتوں کے غرض سے ايران گئے۔

اُن کے بقول اسکريننگ ميں کافی وقت لگا کيوں کہ شروع ميں ٹيسٹنگ کی اتنی زیادہ سہولیات نہیں تھیں۔ ابھی بھی مزید 70 زائرین نے ایران سے واپس آنا ہے۔

فيض اللہ فراق کے مطابق زائرين ميں سے 945 افراد سے متعلق شبہ تھا کہ وہ کرونا وائرس کے مریض ہو سکتے ہیں۔ انہيں حکام نے قرنطينہ ميں رکھا تاکہ مہلک وائرس دوسرے علاقوں ميں نہ پھيل سکے۔

حکام کے مطابق گلگت بلتستان کے تين علاقوں گلگت، اسکردو اور نگر کے نجی ہوٹلوں میں سرکاری خرچ پر قرنطینہ کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

11:41 4.4.2020

پاکستان میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟

کرونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے باوجود صحافیوں کو خبروں کی تلاش میں گھروں سے نکلنا پڑتا ہے جہاں ان کے لیے وائرس سے متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ ملیے کراچی کے ایک ایسے ہی صحافی سے جنہیں کرونا کے شبے میں اپنا ٹیسٹ کرانا پڑا۔ انہیں یہ ضرورت کیوں پیش آئی اور ٹیسٹ کیسے ہوا؟ جانیے اس رپورٹ میں

پاکستان میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:42 0:00

10:42 4.4.2020

وزیرِ اعظم عمران خان آج لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کرونا وائرس کے پیشِ نظر ہفتے کو لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وہ گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم کو صوبۂ پنجاب میں کرونا وائرس کے پیش نظر کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG