رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:36 16.4.2020

کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک

13:35 16.4.2020

12:47 16.4.2020

کرونا وائرس: تھائی عوام سونا بیچنے کے لیے اُمڈ آئے

کرونا وائرس کی دنیا بھر میں پھیلی وبا کے سبب سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد تھائی لینڈ کے سیکڑوں شہری اپنے قیمتی زیوارت فروخت کرنے بینکاک کے 'چائنا ٹاؤن' میں امڈ آئے ہیں۔

ملک کی سب سے اہم سونے کی مارکیٹ 'چائنا ٹاؤن' کی دکانوں میں سونا بیچنے والوں کا رش اس قدر بڑھ گیا ہے کہ تل دھرنے کو جگہ نہیں ہے۔

ٹریفک پولیس کے لیے لوگوں کو کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ہے اور لوگ قطاروں میں لگ کر سونا بیچ رہے ہیں۔

تھائی شہریوں کی بڑی تعداد سرمایہ کاری کی غرض سے وقتاً فوقتاً سونے کے زیوارت ذخیرہ کرتی ہے۔ سونے کی قیمت بڑھنے پر اسے مارکیٹ میں فروخت کر دیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

11:35 16.4.2020

کرونا وائرس: سرینگر کے کئی علاقے ریڈ زون میں تبدیل

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انتظامیہ نے کئی علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ کرونا کے خلاف جنگ میں مقامی رضا کار بھی انتظامیہ کا ساتھ دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے علاقوں میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ مزید دیکھیے زبیر ڈار کی رپورٹ میں

کرونا وائرس: سرینگر کے کئی علاقے ریڈ زون میں تبدیل
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:59 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG