رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:23 21.4.2020

یورپ میں کرونا وائرس سے اموات ایک لاکھ ہوگئیں

کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں کمی نہیں آ رہی اور صرف یورپ میں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کیسز کی تعداد لگ بھگ 8 لاکھ اور اموات کی تعداد تقریباً 42 ہزار ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق پیر کی سہ پہر تک 210 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 70 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں 547، اٹلی میں 454، برطانیہ میں 449، اسپین میں 399، برازیل میں 383، بیلجیم میں 145 اور ترکی میں 123 مریض دم توڑ گئے۔ کینیڈا میں 93، ایران میں 91، آئرلینڈ میں 77، نیدرلینڈز میں 67 اور جرمنی میں 64 افراد چل بسے۔

مزید پڑھیے

03:21 21.4.2020

پابندیوں میں نرمی سے پہلے کرونا وائرس کی وسیع تر ٹیسٹنگ ضروری

امریکہ سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کی بتدریج بحالی کے لیے زور دیا جا رہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں کچھ رہنما اصول جاری کیے جن کے تحت امریکی ریاستیں ایسی جگہوں پر جہاں کرونا وائرس کے کیسز پر قابو پایا جا چکا ہے، وہاں صحت عامہ کے مناسب اقدامات کے بعد آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن کی حفاظتی پابندیاں نرم کی جا سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے حالات میں جب کہ کووڈ 19 کے لیے کوئی، دوا یا ویکسین دستیاب نہیں، معمول کی زندگی کی طرف جانے کے لیے دو عوامل بہت اہم ہوں گے، یعنی سوشل ڈسٹینسنگ کی پابندی اور بڑے پیمانے پر میں ٹیسٹنگ کرنے کی صلاحیت۔

مزید پڑھیے

03:16 21.4.2020

تیل مفت اور گھر لے جانے کے پیسے الگ لیجیے

پوری دنیا میں لاک ڈاؤن ہے اور کاروبار کا پہیہ نہیں چل رہا۔ سعودی عرب اور روس مستقبل قریب میں پیداوار کم کرنے پر راضی ہو گئے ہیں لیکن اس وقت مارکیٹ میں اضافی تیل موجود ہے۔ اس کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟

اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ امریکہ میں تیل کی قیمت گرتے گرتے اس مقام پر آ گئی ہے کہ پیداواری کمپنیاں اپنے صارفین کو تیل وصول کرنے کے لیے پیسے دینے کو تیار ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار تیل کا نرخ منفی ہو گیا ہے۔

پیداواری کمپنیوں کی گھبراہٹ بے وجہ نہیں ہے۔ امریکہ میں تیل ذخیرہ کرنے کے مقامات بھرتے جا رہے ہیں اور اپریل کے آخر تک تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے۔ اس کے بعد ایک مرحلہ ایسا آئے گا کہ تیل رکھنے کی جگہ نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیے

03:13 21.4.2020

کرونا وائرس سے پشاور میں اموات زیادہ کیوں؟

ملک بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے زیادہ مریضوں کا تعلق خیبر پختونخوا اور صوبے میں سب سے زیادہ پشاور سے ہے۔

پیر کی شام تک حکام کے بقول ملک بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 176 تھی، جب کہ ان میں 67 کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کی تنظیم کے سربراہ رضوان کنڈی کے مطابق زیادہ تر ہلاکتوں کی وجہ عوام بالخصوص مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کی جانب سے حکومت اور ڈاکٹروں کے ساتھ عدم تعاون ہے۔ اسی طرح صوبے کی زیادہ تر آبادی کا انحصار بھی پشاور ہی کے اسپتالوں پر ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ تر اموات بھی پشاور ہی میں سامنے آتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG