رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:25 29.4.2020

کئی ممالک میں مختلف اشیا کی طلب میں اضافہ

دنیا بھر میں مختلف ممالک میں کرونا وائرس کے بعد مختلف اشیا کی طلب میں اضافہ ہوا۔ امریکہ میں ٹوائلٹ پیپر کی طلب بڑھ گئی تو میکسیکو میں ‘کرونا بئیر’ کی۔

14:16 29.4.2020

کرونا وبا نے پڑوسیوں کے درمیان قربت بڑھا دی

کرونا وائرس کی احتیاطی تدابیر میں سماجی دوری شرط اول ہے مگر یہی پابندی پڑوسیوں کو قریب لانے کا باعث بن رہی ہے۔ ہمسائے دلچسپ سرگرمیوں میں حصہ لے کر اِس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک برادری ایک دوسرے کا ساتھ کیسے دیے رہے ہیں؟ دیکھئے اس ویڈیو میں

کرونا وبا نے پڑوسیوں کے درمیان قربت بڑھا دی
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:59 0:00
13:57 29.4.2020

اٹلی: اب پیزا پھر سے دستیاب ہے

اٹلی میں روایتی پیزا ہاؤس کھل گئے۔ نیپلز کے پیزا ہاؤسز کو پیزا ڈلیوری کی اجازت مل گئی۔ مالکان کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی معیشت بحال ہو گی۔

13:55 29.4.2020

کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال میں پیش پیش مسلمان ڈاکٹرز

امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ کرونا وائرس کے باعث شہر کے کئی مسلمان ڈاکڑ اس وبا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال میں پیش پیش ہیں۔ دیکھئے اس رپورٹ میں

کرونا کے مریضوں کی دیکھ بھال میں پیش پیش مسلمان ڈاکٹرز
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:03 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG