رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:29 1.5.2020

شواہد دیکھے ہیں کرونا کے پھیلاؤ کا تعلق ووہان کی لیبارٹری سے ہے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا تعلق ووہان کی لیبارٹری سے ہے اور اس سے متعلق شواہد انہوں نے خود دیکھے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں چین کی لیبارٹری کے کردار سے متعلق کچھ شواہد دیکھے ہیں ۔ جس پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ شواہد دیکھ چکے ہیں۔

صحافیوں نے ان شواہد سے متعلق مزید جاننے کی کوشش کی تاہم صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ یہ تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔

صدر ٹرمپ نے چین کو عندیہ دیا کہ وہ چینی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کرنے جا رہے ہیں۔ اُن کے بقول، وہ ایسا مختلف انداز سے کریں گے جس سے امریکہ کو زیادہ سے زیادہ رقم ملے گی۔

مزید پڑھیے

10:26 1.5.2020

امریکہ: ریاست مشی گن میں احتجاج کے دوران مظاہرین سرکاری عمارت میں داخل

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ جمعرات کو ریاست مشی گن میں احتجاج کے دوران مظاہرین زبردستی سرکاری عمارت میں گھس گئے جن میں سے بعض افراد کے پاس ہتھیار بھی تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لاک ڈاؤن کے احکامات واپس لیے جائیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر امریکی اور مشی گن کے ہر شہری کا حق ہے کہ وہ کام کرے اور اپنے خاندان کی کفالت کرے۔ کرونا وائرس یا کسی اور وجہ سے ان کے آزادانہ نقل و حرکت کے حقوق کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔

امریکہ میں لاک ڈاؤن کے خلاف ان ریاستوں میں احتجاج کی شدت زیادہ ہے جن کے گورنرز کا تعلق ڈیموکریٹک جماعت سے ہے۔

03:26 1.5.2020

پاکستان میں مریض 16817 اور اموات 385 ہوگئیں

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 990 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 24 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

ملک بھر میں ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن میں 16817 مثبت آئے ہیں۔ اموات کی کل تعداد 385 تک پہنچ گئی ہے۔

03:17 1.5.2020

کرونا وائرس کچھ لوگوں کو زیادہ اور کچھ کو کم بیمار کیوں کرتا ہے؟

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG