کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 10 ممالک
پاکستان میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں زیر علاج
کیسز |
زیر علاج |
ہلاکتیں |
صحت یاب | |
|---|---|---|---|---|
پنجاب | 7524 | 4733 | 124 | 2667 |
سندھ | 7465 | 5780 | 130 | 1555 |
خیبرپختونخوا | 3129 | 2138 | 180 | 811 |
بلوچستان | 1218 | 1000 | 21 | 197 |
گلگت بلتستان | 364 | 101 | 3 | 260 |
کشمیر | 71 | 27 | 0 | 44 |
اسلام آباد | 415 | 355 | 4 | 56 |
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 67 ہزار سے متجاوز
دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 67 ہزار سے متجاوز ہو گئی جب کہ سب سے زیادہ متاثرہ افراد امریکہ میں 11 لاکھ 88ہزار ہیں۔
وبا سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے والی ویب سائٹ 'ورلڈو میٹرز' کے مطابق امریکہ کے بعد سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد اسپین میں 2 لاکھ 47 ہزار، اٹلی میں 2 لاکھ 10ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 86 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 68ہزار جب کہ جرمنی میں ایک لاکھ 65ہزارافراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
روس میں حکام نے ایک لاکھ 34 ہزار، ترکی میں ایک لاکھ 26ہزار، برازیل میں ایک لاکھ ایک ہزار، ایران میں 97ہزار جب کہ چین میں 82 ہزار افراد کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس کا آغاز چین سے ہوا تھا۔ جہاں ہوبے صوبے کے شہر ووہان سے یہ وائرس دنیا بھر میں دسمبر 2019 میں پھیلا تھا۔
- By نذر الاسلام
لاک ڈاؤن نے خیبرپختونخوا کے مقامی فن کاروں کو مایوس کر دیا
کرونا وائرس کے باعث پاکستان ميں جاری لاک ڈاؤن نے جہاں ديگر شعبہ ہائے زندگی کو جکڑ کر رکھ ديا ہے وہیں صوبہ خيبر پختونخوا ميں فن و ثقافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے فن کار ان دنوں شديد کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہيں۔
شادی بياہ اور ديگر تقريبات سميت ہر قسم کی سرگرميوں پر پابندی کے باعث فن کاروں کے گھروں ميں تنگ دستی نے ڈيرے ڈال لیے ہيں۔
فياض خان کا تعلق صوبہ خيبر پختونخوا کی خوبصورت وادی سوات سے ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے بعد خوف کی وجہ سے تمام محفليں بند ہيں۔
وائس آف امريکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتايا کہ اکثر لوگ موسيقی سے لطف اندوز ہونے کے لیے ديگر اضلاع سے اس وادی کا رُخ کرتے تھے ليکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب وہ بھی نہيں آسکتے اور نہ ہم کہيں جا سکتے ہيں۔