رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:10 5.5.2020

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزائیں اور گرفتاریاں

دنیا کے بیشتر ممالک میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ کئی ملکوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر سزائیں دینے کے علاوہ قانون توڑنے والے افراد کو حراست میں بھی لیا جا رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزائیں اور گرفتاریاں

بھارت کے شہر چنائی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس اہلکاروں نے کان پکڑوا کر سٹ اپس لگوائے۔ بھارت میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

1/9 بھارت کے شہر چنائی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس اہلکاروں نے کان پکڑوا کر سٹ اپس لگوائے۔ بھارت میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید Show less
بھارت کی ریاست سورت گڑھ میں مہاجر مزدوروں نے گھر واپسی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صورتِ حال خراب ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

2/9 بھارت کی ریاست سورت گڑھ میں مہاجر مزدوروں نے گھر واپسی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صورتِ حال خراب ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

مزید Show less
بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے شراب خانے کھولنے کی بھی اجازت دی گئی۔ لیکن اس کے باوجود رش ہونے پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

3/9 بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے شراب خانے کھولنے کی بھی اجازت دی گئی۔ لیکن اس کے باوجود رش ہونے پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

مزید Show less
افریقی ملک کینیا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت پر ہنگامے شروع ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

4/9 افریقی ملک کینیا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت پر ہنگامے شروع ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔

مزید Show less
ایمبولینس نہ ملنے پر پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے شخص کی میت ہتھ گاڑی کے ذریعے اس کے گھر پہنچائی گئی۔

5/9 ایمبولینس نہ ملنے پر پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے شخص کی میت ہتھ گاڑی کے ذریعے اس کے گھر پہنچائی گئی۔

مزید Show less
گوئٹے مالا میں بھی کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
6/9 گوئٹے مالا میں بھی کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
مزید Show less
صومالیہ میں لاک ڈاؤن کے باعث سماجی فاصلوں کے پیشِ نظر لوگوں کو سمندر میں نہانے سے روکنے کے لیے پولیس اہلکار ساحل سمندر پر پہنچ گئے۔
7/9 صومالیہ میں لاک ڈاؤن کے باعث سماجی فاصلوں کے پیشِ نظر لوگوں کو سمندر میں نہانے سے روکنے کے لیے پولیس اہلکار ساحل سمندر پر پہنچ گئے۔
مزید Show less
فرانس کے شہر نیس میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو نقل و حمل محدود رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس ایک شخص کی تلاشی لے رہی ہے۔

8/9 فرانس کے شہر نیس میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کو نقل و حمل محدود رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس ایک شخص کی تلاشی لے رہی ہے۔

مزید Show less
اسرائیل میں بھی کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس یہاں بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لے رہی ہے۔

9/9 اسرائیل میں بھی کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس یہاں بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لے رہی ہے۔

مزید Show less
Previous slide
Next slide

13:22 5.5.2020

کرونا وائرس: صحافی کن حالات میں کام کر رہے ہیں؟

کرونا وائرس کے ماحول میں صحافی بھی فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان میں متعدد صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ عالمی وبا کے دوران صحافی کن حالات میں کام کر رہے ہیں اور انہیں کیا مشکلات درپیش ہیں؟ جانتے ہیں سدرہ ڈار کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔

'کرونا وائرس پھیلنے کا ڈر ذہنوں پر حاوی ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:58 0:00

12:48 5.5.2020

امریکہ نے ووہان کی لیبارٹری سے کرونا کے پھیلاؤ کے شواہد نہیں دیے: ڈبلیو ایچ او

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ امریکہ نے اب تک کرونا وائرس کے چین کے شہر ووہان کی لیبارٹری سے پھیلنے کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔ اس لیے ثبوت کی عدم فراہمی تک یہ ایک دعویٰ ہی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پیر کو ورچوئل بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کی حکومت نے ایسے کوئی شواہد نہیں دیے جس سے اس دعوے کو تقویت مل سکے کہ کرونا وائرس چین کی لیبارٹری سے نکلا تھا۔ ہمارے نکتہ نظر سے یہ اب تک قیاس آرائی ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کوئی بھی معلومات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں اس وائرس کی جنم بھومی سے متعلق بتایا گیا ہو۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ کرونا وائرس جانوروں سے انسان میں منتقل ہوا ہے اور یہ ممکنہ طور پر چین کی اس مارکیٹ سے پھیلا ہے جہاں جنگلی جانوروں کا گوشت فروخت ہوتا تھا۔

تاہم امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین کو ٹھیرا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ مسلسل یہ بات کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے شواہد دیکھے ہیں کہ کرونا وائرس ووہان کی لیبارٹری سے ہی پھیلا ہے۔ تاہم چین ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

12:21 5.5.2020

دنیا بھر میں 'کووڈ 19' سے ڈھائی لاکھ ہلاکتیں

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG