دنیا کے بیشتر ممالک میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ کئی ملکوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر سزائیں دینے کے علاوہ قانون توڑنے والے افراد کو حراست میں بھی لیا جا رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سزائیں اور گرفتاریاں

1
بھارت کے شہر چنائی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے پولیس اہلکاروں نے کان پکڑوا کر سٹ اپس لگوائے۔ بھارت میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

2
بھارت کی ریاست سورت گڑھ میں مہاجر مزدوروں نے گھر واپسی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صورتِ حال خراب ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور کئی افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

3
بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے شراب خانے کھولنے کی بھی اجازت دی گئی۔ لیکن اس کے باوجود رش ہونے پر پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

4
افریقی ملک کینیا میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت پر ہنگامے شروع ہو گئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔