پشاور میں بازار کھلتے ہی شہریوں کا رش
نیوزی لینڈ میں جمعرات سے کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کا اعلان
نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات سے ملک بھر میں تمام شاپنگ مالز، سنیما، کیفے اور جم کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ میں لگ بھگ ایک ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کی جا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے تمام پبلک پارکس، کھیلوں کے میدان، کیفے، شاپنگ مالز، سنیما اور جم کھول دیے جائیں گے۔
نیوز کانفرنس کے دوران وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے پیر سے اسکول کھولے جائیں گے جب کہ 21 مئی سے بارز کھولے جائیں گے۔
فواد چوہدری کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ
پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے دباؤ آکر پارلیمانی کمیٹی نے اجلاس بلانے کا غیر دانش مندانہ فیصلہ کیا ہے۔
بھارت میں آج سے ٹرینوں کی بکنگ شروع
بھارت میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد محکمۂ ریلوے کی جانب سے 12 مئی سے خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جس کے لیے آج سے بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
محکمہ ریلوے نے اتوار کو دارالحکومت دہلی سے 15 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا جو ملک کے مختلف شہروں کے لیے چلائی جائیں گی۔
محکمۂ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ ٹرینوں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر محکمۂ ریلوے کی ویب سائٹ پر سیٹوں کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔