رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:24 12.5.2020

ٹوئٹر پر کرونا سے متعلق متنازع معلومات شیئر کرنے والے ہوشیار!

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر اب کرونا وائرس سے متعلق متنازع یا گمراہ کن دعوے نہیں کیے جا سکیں گے اور اگر کسی نے اس کی کوشش بھی کی تو ٹوئٹر اسے پہلے ہی 'خبردار' کر دے گا۔

ٹوئٹر کی جانب سے پیر کو کیے گئے ایک اعلان کے مطابق گمراہ کن معلومات سے صارفین کو بچانے کے لیے ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو کرونا وائرس سے متعلق غلط معلومات اور گمراہ کن دعوؤں کو حذف کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ٹوئٹر کے مطابق کرونا وائرس کے بارے میں کی جانے والی ہر ٹوئٹ کے نیچے ایک انتباہی پیغام ظاہر ہو گا جو صارف کو خبردار کرے گا کہ یہ معلومات ماہرینِ صحت کی رائے سے متفق نہیں ہو سکتیں لہذا اس پر عمل درآمد سے پہلے ماہرین سے رابطہ کیا جائے۔

مزید پڑھیے

11:17 12.5.2020

ایران میں آج سے تمام مساجد عارضی طور پر کھولنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس سے متاثرہ ملک ایران میں لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلی مرتبہ لگ بھگ دو ماہ بعد تمام مساجد کو عارضی طور پر کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایران نے یہ فیصلہ ایسے موقع پر کیا ہے جب ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے 'آئی آر آئی بی' کے مطابق اسلامک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد قومی کا کہنا ہے کہ تمام مساجد کو کھولنے کا فیصلہ وزاتِ صحت کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل قومی نے پیر کو کہا تھا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں تین روز کے لیے مساجد کو کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیے

09:57 12.5.2020

چین پر کرونا ویکسین کی معلومات ہیک کرنے کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی ماہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ چینی ہیکرز کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق کی جانے والی ریسرچ چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ویکسین کی تیاری میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ہیکرز اس معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج اور متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ سے متعلق ہیں۔

امریکہ کے دو معتبر اخبار وال اسٹریٹ جرنل اور نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکومت اور نجی ادارے کرونا ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔ تاہم ایف بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے لیے ہونے والی ریسرچ چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیکرز کا تعلق چین کی حکومت سے ہے۔

مزید پڑھیے

09:54 12.5.2020

پاکستان میں ہلاکتیں 700 سے تجاوز کر گئیں

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 706 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 10 ہزار 957 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1140 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار 81 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک تین لاکھ پانچ ہزار 851 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG