رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:51 13.5.2020

پاکستان اور ایران کی سرحد کھول دی گئی

پاکستان اور ایران کی سرحد پر تفتان بازار کے قریب باب دوستی بدھ کو دوبارہ کھول دیاگیا ہے۔

یہ گیٹ 22 فروری کو ایران میں کرونا وائرس سے تیزی سے پھیلنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

تحصیل دار تفتان ظہور بلوچ کے بقول گیٹ کھولنے کے بعد ایران میں موجود درجنوں ٹرک پاکستان میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان ایک بار پھر تجارت شروع ہو گئی ہے۔

ظہور بلوچ نے مزید بتایا کہ تفتان میں ایران سے آنے والے زائرین کے لیے قائم کیا گیا قرنطینہ سینٹر اب بھی فعال ہے۔ وہاں اب بھی ایران سے آنے والے زائرین اور تاجروں کو 14 دن کے لیے رکھا جاتا ہے جب کہ ایران سے آنے والے لوگوں کا ٹیسٹ بھی یہیں پر کیا جاتا ہے۔

15:41 13.5.2020

کوئٹہ میں 37 صحافی کرونا وائرس سے متاثر

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مزید صحافی کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرہ صحافیوں کی تعداد بڑھ کر 37 ہو گئی ہے۔

بلوچستان یونین آف جر نلسٹس (بی یو جے) کے جنرل سیکریٹری رشید بلوچ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ 37 صحافیوں کے علاوہ میڈیا سے وابستہ اور لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں جو کسی چینل میں ڈرائیور ہیں یا ٹیکنیکل کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت نے صحافیوں کو 110 کیٹس فراہم کی تھیں۔ جس کے بعد ایک میڈیکل ٹیم کوئٹہ پریس کلب بھی آئی اور 110 صحافیوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد 37 صحافیوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

رشید بلوچ کا کہنا تھا کہ متاثرہ صحافیوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد بی یو جے نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صحافی اور دیگر عملہ رش والی جگہوں اور اجتماعات کی کوریج کے لیے نہیں جائیں گے۔ اسی طرح کچھ دیگر احتیاطی تدابیر بھی اختیار کی جائیں گی۔

رشید بلوچ نے بتایا کہ قرنطینہ سینٹرز صرف کوئٹہ میں بنائے گئے ہیں اس لیے یہ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ کوئٹہ کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کتنے صحافی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ جب ان اضلاع میں بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے تو ہی پتہ چلے گا کہ وہاں کتنے صحافی اس سے متاثر ہیں۔

13:22 13.5.2020

کرونا پر تبادلہ خیال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا ویڈیو لنک اجلاس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی بدھ کو ویڈیو کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا بنیادی محور کرونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون پر ہو گا۔

ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بشمول چین کی وزیر خارجہ وانگ یی، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس شنکر اور پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس کا مقصد ایس سی او کے رکن ملکوں کو کرونا وائرس کے خلاف یکجہتی اور اس وبا کے خلاف متحدہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ایک عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ ایک ہی وقت میں کسی کانفرنس میں ایک ساتھ موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ آٹھ ممالک پر مشتمل ایس سی او میں چین، روس، بھارت، پاکستان، قازقستان، ازبکستان، تاجکستان اور کرغزستان شامل ہیں۔

12:06 13.5.2020

اسرائیل: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 300 سے زائد افراد گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کی پولیس نے کرونا وائرس کے پیشِ نظر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 320 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ہونے والے تمام افراد 'بون فائر فیسٹیول' نامی ایک مذہبی اجتماع کے سلسلے میں جمع ہوئے تھے۔

قدامت پسند یہودیوں نے اجتماع میں شریک افراد کی گرفتاری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں جمع درجنوں افراد نے ایک مقبرے کے اندر جانے کی کوشش کی تھی جو کہ کرونا وائرس کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ مذہبی اجتماع کے لیے جمع ہونے والوں میں سے بعض نے پولیس افسران پر کچرا بھی پھینکا جس کے نتیجے پر گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG