رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:42 21.5.2020

کرونا وائرس نے خواجہ سراؤں کا روزگار بھی چھین لیا

کرونا وائرس کے باعث پاکستان میں شادی ہالوں کی بندش اور بڑی تقریبات پر پابندی سے کئی لوگ مالی طور پر متاثر ہو رہے ہیں۔ خواجہ سرا کمیونٹی بھی انہی افراد میں شامل ہے جن کا روزگار پابندی کے باعث بالکل ختم ہو گیا ہے۔

کرونا وائرس نے خواجہ سراؤں کا روزگار بھی چھین لیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:38 0:00
16:24 21.5.2020

پاکستان میں کرونا وائرس سے 159 صحافی متاثر، 3 ہلاک

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے مطابق اب تک ملک بھر میں 159 صحافیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ تین صحافی اس مرض سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔

پی ایف یو جے کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کرنا وائرس سے ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے ایک کا تعلق ملتان جب کہ دو کا تعلق سکھر سے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق 69 صحافی صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پی ایف یو جے کی کرونا ریسکیو کمیٹی کے مطابق اس وبا سے سب سے زیادہ لاہور کے صحافی متاثر ہوئے ہیں۔ لاہور میں 84 صحافیوں کے وبا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

راولپنڈی و اسلام آباد میں 24، کوئٹہ میں 17، پشاور میں 12، کراچی میں 9 جب کہ ملتان میں 5 صحافیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

اسی طرح سکھر کے 6، گوجرانوالہ کے 2 اور حیدر آباد میں ایک صحافی کرونا وائرس کا شکار ہوا۔

گلگت بلتستان، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور اور رحیم یار خان کے صحافی اس مرض سے محفوظ رہے ہیں۔

15:37 21.5.2020

کاروباری خواتین پر کرونا وبا کے اثرات

کرونا وائرس کے باعث معیشت میں مندی سے پاکستان میں خواتین انٹرپرینیورز مختلف چیلینجز کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس وبا کا اثر سب کے کاروبار پر ایک جیسا نہیں پڑا۔ اسلام آباد میں جہاں کئی کاروبار نقصان کا سامنا کر رہے ہیں وہیں کچھ کاروباری خواتین پہلے سے بھی زیادہ مصروف ہوگئی ہیں۔

کاروباری خواتین پر کرونا وبا کے اثرات
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:04 0:00
15:36 21.5.2020

بوسنیا کی مذہبی روایات پر کرونا کے اثرات

کرونا کی عالمی وبا نے دنیا بھر میں لوگوں کو اپنی مذہبی روایات کو منانے کے طریقے میں تبدیلی پر مجبور کر دیا ہے۔ جیسے بوسنیا کے دارالحکومت سراجیوو میں اس سال پہلی بار رمضان کے مہینے کے سرکاری اعلان کے لیے توپ تو چلائی گئی لیکن اس خوشی کو منانے کے لیے عام لوگ موجود نہیں تھے۔

بوسنیا کی مذہبی روایات پر کرونا کے اثرات
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:47 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG