رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

11:41 27.5.2020

برطانیہ نے 'ریمڈیسیور' کا تجرباتی استعمال شروع کر دیا

برطانیہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے 'ریمڈیسیور' کا انسانوں پر تجربہ شروع کر دیا ہے۔ اس کا اعلان منگل کے روز برطانیہ کی وزارتِ صحت نے کیا ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق اپنی معمول کی بریفنگ کے دوران، برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہین کوک نے بتایا کہ جب سے بحران شروع ہوا ہے، تب سے اب تک یہ تجرباتی دوا کرونا وائرس کے علاج کی جانب شاید سب سے اہم قدم ہے۔

ریمڈیسیور کو امریکی دواساز کمپنی 'گل ای ایڈ' نے تیار کیا ہے۔ امریکہ میں وبائی امراض کے امور سے متعلق قومی ادارے کے رضاکاروں پر اس کے تجربات کے مثبت نتائج آنے کے بعد، اس ماہ کے آغاز سے اس کا استعمال کرونا وائرس کے مریضوں پر کرنا شروع کیا ہے۔

جاپان نے بھی اس دوائی کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

11:28 27.5.2020

بھارت میں کرونا سے 170 اموات، 6387 افراد میں وائرس کی تشخیص

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 170 افراد ہلاک اور 6387 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

بھارت میں کرونا کے مجموعی مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 767 تک پہنچ چکی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 4,337 ہے۔

وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 21 مارچ سے اب تک یومیہ لگ بھگ 6000 سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پانچ ریاستوں اترپردیش، بہار، جھارکنڈ، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں کرونا کیسز دو گنا ہو گئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں تمام تعلیمی ادارے مارچ کے وسط سے بند ہیں۔

11:20 27.5.2020

سعودی عرب میں اندرونِ ملک پروازوں کی بحالی کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب میں کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد مقامی ایئر لائنس نے 31 مئی سے اندرونِ ملک پروازوں کی بحالی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

سعودی عرب کی مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق 31 مئی سے اندرونِ ملک پروازوں کی بحالی کے علاوہ مساجد میں نماز کی ادائیگی سمیت سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے پر عائد پابندی اٹھا لی جائے گی۔

نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی پروازوں کی بحالی کے پہلے مرحلے میں روزانہ 60 پروازیں چلائی جائیں گی۔

11:12 27.5.2020

پاکستان میں کرونا سے مزید 28 اموات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے کرونا وائرس کے شکار مزید 28 مریض چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 1225 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1446 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اس طرح پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ ہونے والوں کی مجموعی تعداد 58 ہزار 406 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 19142 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں ایک روز کے دوران 8491 افراد کے کرونا ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں جب کہ ملک بھر میں ٹیسٹ کی مجموعی تعداد چار لاکھ 99 ہزار 399 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG