رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:33 1.6.2020

لاک ڈاؤن میں نرمی: ملکہ برطانیہ کی 'شاہی بگھی' سے 'گھڑ سواری' پر واپسی

ملکۂ برطانیہ الزبتھ سفر کے لیے شاہی بگھی یا جدید کاروں کا استعمال کرتی ہیں لیکن وہ ایک مرتبہ پھر گھڑ سواری کرنے لگی ہیں۔ اس تبدیلی کا سبب کرونا وائرس کی وبا بتایا جاتا ہے۔

اتوار کو انہوں نے ونڈسر ہوم پارک میں گھڑ سواری کی جس کی بکھنگم پیلس نے باقاعدہ تصویر بھی جاری کی ہے۔

گھڑ سواری کے دوران ملکۂ برطانیہ نے ہیلمٹ کے بجائے رنگین اسکارف اور اونی جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق 94 سالہ ملکہ وبائی مرض کے سبب پچھلے 10 ہفتوں سے اپنے 98 سالہ شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ مغربی لندن میں واقع ونڈسرکیسل میں مقیم ہیں۔

اتوار کو وہ پہلی مرتبہ ایک منفرد انداز میں عوام کے سامنے آئیں۔

مزید پڑھیے

13:31 1.6.2020

لاک ڈاؤن پر نظرثانی کے لیے اجلاس آج ہو گا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کا اجلاس آج ہو گا جس میں کرونا وائرس کے سبب عائد کردہ لاک ڈاؤن پر نظر ثانی کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں میں اضافے پر غور و غوض ہو گا اور لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

یاد رہے کہ صرف مئی کے مہینے میں پاکستان میں کرونا وائرس کے پچاس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

13:19 1.6.2020

ناسا کا سپر کمپیوٹر کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں شامل

وائٹ ہاؤس نے سرکاری اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ایک کنسورشیم بنایا ہے جو کرونا وائرس کے علاج اور اس کی ویکسین کے سلسلے میں تحقیق میں مدد دے گا۔ یہ سپر کمپیوٹر شمالی کیلیفورنیا میں ناسا کے ریسرچ سینٹر میں نصب ہے۔

امریکی سرکاری ادارے اور نجی صنعتوں کا ایک کنسورشیم خلائی ادارے ناسا کے سپر کمپیوٹر کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں استعمال کر رہا ہے۔ اس سپر کمپیوٹر کے ذریعے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ انسانی جسم میں وائرس کا کس طرح خلیوں سے ربط پیدا ہوتا ہے اور اس سلسلے جینیاتی عمل دخل کتنا ہے اور اس مرض کے علاج کے لیے کس قسم کی ادویات بنائی جا سکتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے سائنس اور ٹیکنالوجی پالیسی دفتر نے بتایا ہے کہ اس میں نجی صنعتیں مثلاً آئی بی ایم، ہیولیٹ پیکارڈ انٹرپرائیز، ایمیزان، مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ ان کے ساتھ توانائی کے محکمے کی نیشنل لیبارٹریز، نیشنل سائنس فاؤنڈیشن اور کئی یونیورسٹیاں بھی کام کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

12:28 1.6.2020

پاکستان میں مزید 60 اموات، دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا مزید 60 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 1543 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید 2964 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 72 ہزار 460 ہو گئی ہے جس میں سے 26 ہزار 83 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG