رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:51 3.6.2020

برازیل میں کرونا سے مزید 1262 ہلاکتیں

برازیل کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک روز کے اندر ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے بہت زیادہ کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے۔ برازیل کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1262 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن سے کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31,199 ہو گئی ہے۔

برازیل میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 555,383 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد امریکہ کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں اب تک 18 لاکھ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا میں کرونا وائرس کے 6395,327 کیسز موجود ہیں جبکہ اموات کی تعداد 380,580 ہے۔ ان میں سے ایک لاکھ چھ ہزار ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں۔

ٹوکیو کی گورنر یوریکو کوئکے نے ایک وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں کرونا وائرس دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے۔

ٹوکیو میں منگل کے روز 34 نئے کیسز کی نشاندہی ہوئی۔ کوئکے کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی تو وہ کاروبار دوبارہ بند کر دیں گی۔

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد ہر دو ہفتوں میں دوگنا ہو جاتی ہے۔ جنوبی افریقہ میں اس وقت کرونا وائرس کے 35,000 کیسز ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکہ اور جزائر غرب الہند کرونا وائرس کے نئے مراکز کا روپ اختیار کر رہے ہیں۔ تاہم بولیویا، میکسیکو اور وینزویلا میں اس ہفتے لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔

13:22 3.6.2020

اٹلی نے یورپ سے سیاحوں کی آمد کی اجازت دے دی

اٹلی نے یورپ سے سیاحوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔

گرمیوں کے آغاز پر یورپ سے بڑی تعداد میں سیاح اٹلی کا رُخ کرتے ہیں۔ تاہم کرونا وائرس کے باعث گزشتہ تین ماہ سے دیگر یورپی ممالک کی طرح اٹلی میں بھی پابندیاں اور بندشیں عائد تھیں۔

حکام خواہش مند ہیں کہ اٹلی کی سیاحت کی صنعت کو ایک بار پھر مثبت سمت میں گامزن کیا جا سکے۔

اٹلی یورپ کا پہلا ملک تھا جو کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا تھا۔ حکام نے وبا سے اب تک 33 ہزار سے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

مارچ میں اٹلی میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہوا تھا جس کے بعد ہلاکتوں میں کمی آنا شروع ہوئی تھی۔

12:52 3.6.2020

پاکستان میں ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 17 ہزار ٹیسٹ

پاکستان میں پہلی بار 24 گھنٹوں میں 17ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ کی استعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور دو جون کو ملک بھر میں 17ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ 21 مئی کو 16ہزار 387 کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ عید کے تین دنوں میں ٹیسٹ انتہائی کم کر دیے گئے تھے اور عید کے دن 25 مئی کو صرف سات ہزار کے قریب ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

یکم جون کو پاکستان بھر میں 16ہزار 548 ٹیسٹ ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ جیسے جیسے ٹیسٹ کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسی طرح متاثرہ افراد کی تعداد کی نشاندہی بھی تیزی سے ہو رہی ہے۔

10:47 3.6.2020

بھارت میں کیسز کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ اس وبا سے ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار 815 ہے۔

بھارت کی وزارتِ صحت نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ایک روز کے دوران بھارت میں آٹھ ہزار 909 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

بھارت میں کرونا وائرس کے شکار ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سات ہزار 615 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کی جانب سے پیش گوئی کی جا رہی تھی کہ رواں ماہ کے اختتام یا جولائی تک ملک میں دو لاکھ مریض متاثر ہوں گے تاہم اس سے قبل جون کے پہلے ہفتے میں ہی تمام اندازوں کے برعکس کیسز کی تعداد دو لاکھ سے حد عبور کر گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG