رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

03:35 10.6.2020

کرونا بحران کی وجہ سے عسکریت پسندوں کا زور بڑھ سکتا ہے: آسٹریلوی انٹیلی جنس

آسٹریلیا کے سیکیورٹی انٹیلی جنس محکمے کے سربراہ مائیک بر گیس نے کہا ہے کہ ان دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے آسٹریلیا کے اکثر باشندے اپنے گھروں میں ہیں اور انٹرنیٹ کا استعمال کثرت سے کر رہے ہیں ، اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے جاسوسی ، مجرمانہ سرگرمیوں اور دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سڈنی سے ہمارے نامہ نگار فل مرسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی سیکیورٹی انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 نے ہیکرز، مجرموں اور دہشت گردوں کو سازگار مواقع فراہم کیے ہیں۔ اب یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان پر ںظر رکھیں اور سیاسی طور پر فعال غیر ملکی مداخلت کاروں کا قلع قمع کریں۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عسکریت پسند گروپ آسٹریلیا میں عوام کو ورغلا رہے ہیں اور اپنے نظریات کا پرچار کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آن لائن شاپنگ اور دوسرے آن لائن مالی لین دین کو ہیک کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

03:33 10.6.2020

کرونا وائرس میرا سب سے بھیانک خواب ہے، ڈاکٹر فاؤچی

امریکہ میں وبائی امراض کے سب سے بڑے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ان کا سب سے ڈراؤنا خواب ہے اور اس کے پھیلاؤ اور ہلاکت خیزی نے ان کو ششدر کردیا ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار بایوٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلیٰ افسروں کی کانفرنس کے لیے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ اس وائرس نے صرف چار ماہ میں پوری دنیا کو ہلکان کردیا۔ اور یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔ وہ جانتے تھے کہ ایسی کوئی وبا کبھی بھی پھوٹ سکتی ہے، لیکن جس چیز نے انھیں ششدر کردیا وہ اس کا انتہائی تیزی سے دنیا میں پھیل جانا ہے۔

مزید پڑھیے

18:54 9.6.2020

عالمی ادارہ صحت کی پنجاب میں کرونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے پر تشویش

عالمی ادارہ صحت نے پنجاب حکومت کو خط لکھتے ہوئے صوبے میں کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے مریضوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کم از کم دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ صوبے میں کرونا کے روزانہ 50 ہزار ٹیسٹ ہونے چاہیئیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھنا خطرے کی بات ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہی روزانہ ایک ہزار کیسز رپورٹ ہو رہے تھے۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد روزانہ مریضوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خط میں ہدایات کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج اور بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کے بقول پنجاب میں کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹس کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بارہ ہزار تک بڑھا دی گئی ہے۔

یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کو شاید آئندہ چند روز میں بند کر دیا جائے گا۔

یاسمین راشدنے مزید کہا کہ وائرس کے باعث پنجاب میں سب سے متاثر ہونے والا شہر لاہور ہے۔ جہاں 19ہزار 300 افراد وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

18:08 9.6.2020

پاکستان نے یومیہ 25 ہزار کے قریب ٹیسٹ کرنے کی استعداد حاصل کر لی

پاکستان میں یومیہ ٹیسٹ کرنے کی استعداد 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 620 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک میں کیے جانے والے ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دو سے تین ہفتوں میں تیزی سے اضافہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں ٹیسٹ کرنے کے لیے نئی لیبارٹریاں بنائی جا رہی ہیں جب کہ پہلے سے قائم لیبارٹریز میں ٹیسٹ کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹیسٹ امریکہ میں دو کروڑ 21 لاکھ، روس میں ایک کروڑ 32 لاکھ، برطانیہ میں 57 لاکھ جب کہ بھارت میں 49 لاکھ کیے گئے ہیں۔

پاکستان دنیا میں ٹیسٹ کرنے کے لحاظ سے 25ویں جب کہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے 15ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں حکام نے ایک لاکھ 8ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG