ڈبلیو ایچ او کی سفارشات: کیا پاکستان میں دوبارہ لاک ڈاؤن ضروری ہے؟
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے پاکستان کے دو صوبوں کو لکھے گئے خطوط میں تجویز دی گئی ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وقفوں کے ساتھ لاک ڈاؤن ضروری ہو گیا ہے۔
صوبائی حکومتوں کا کہنا ہے کہ ان تجاویز پر مناسب فورم پر غور کیا جائے گا۔ ادھر ڈاکٹرز کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز میں لاک ڈاؤن کی تجاویز پر عمل درآمد ناگزیر جب کہ احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنے کے لیے قانون سازی کی بھی اشد ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی تجاویز ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب بدھ کو پاکستان میں کرونا کیسز ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد جب کہ وائرس سے ہونے والی اموات 2200 سے بڑھ گئی ہیں۔
- By روشن مغل
مظفر آباد میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن پر غور
پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے سبب کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جمعے سے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی کشمیر کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اب تک 9573 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جن میں سے 9520 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 488 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق وبا سے متاثرہ 219 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 260 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
حکام نے وبا سے 9 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفر آباد، ایک کا راولا کوٹ، دو افراد کا تعلق میر پور جب کہ ایک کا پلندری سے تھا۔
ووہان میں امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
امریکی محکمہ خارجہ نے کرونا وائرس کے مرکز اور سب سے پہلے متاثر ہونے والے چین کے شہر ووہان میں قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس قونصل خانے کے عملے اور ان کے اہل خانہ کو چینی حکام کی طرف سے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن عائد کرنے کے بعد جنوری میں واپس بلا لیا گیا تھا۔
بچے جانوروں کو اور جانور بچوں کو دیکھ کر خوش
کرونا بحران کی وجہ سے بند امریکی ریاست ورجینیا کے سفاری پارک نے حفاظتی اصولوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے دروازے عوام کے لیے دوبارہ کھول دیے ہیں۔جس کے بعد یہاں آنے والے شائقین کی قطاریں لمبی ہو رہی ہیں جو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا نہیں بھولتے۔ مزید اس رپورٹ میں