کرونا کی شدت میں اضافے کے باوجود فلوریڈا کے ساحلوں پر عوام کا رش
تھائی لینڈ میں سیاحتی مقامات کھل گئے
ملک میں کرونا کی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے: اسد عمر
پاکستان میں کرونا وائرس کی مانیٹرنگ کے لیے تشکیل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی وجہ سے ملک میں کرونا کی صورتِ حال میں بہتری آئی ہے۔
اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ جون کے وسط میں 20 شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی گئی تھی لیکن جون کے وسط کی نسبت اسپتالوں میں کرونا مریضوں کی تعداد کم ہے۔
اُن کے بقول، عوام نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا ہے جس سے وبا کم ہوئی ہے۔ اگر انتظامی کارروائی نہیں کریں گے تو ہوسکتا ہے کہ جولائی تک 12 لاکھ افراد کرونا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کرونا کی صورتِ حال میں بہتری نظر نہیں آئی جس کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
انڈونیشیا اپنے استعمال کے لیے ویکسین تیار کرے گا
ایشیائی ملک انڈونیشیا کرونا وائرس کی غیر ملکی تیار شدہ ویکسینوں کی عالمی تقسیم سے متعلق خدشات کے پیش نظر اپنے خود کے استعمال کے لیے کرونا وائرس ویکسین تیار کرے گا۔
انڈونیشیا میں کووڈ-19 کے لیے بنائی گئی ریسرچ ٹیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین انڈونیشیا کی تیار کردہ ہوگی جو کہ مقامی افراد کے لیے ہی ہو گی۔
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انڈونیشیا کی سرکاری ‘بائیو فارما کمپنی’ اور چین کی بائیو فارما سوٹیکل کمپنی ‘سائینو ویک بائیو ٹیک’ مل کر ویکسین کی تیاری پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ویکسین کی ریسرچ ٹیم کے سربراہ علی غفرون مکتی کا کہنا ہے کہ ویکسین کے ٹرائل اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں شروع کر دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ انڈونیشیا میں اب تک کرونا وائرس کے 59 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جب کہ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 2900 سے زائد ہے۔