رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:16 5.7.2020

برازیل میں مزید 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

برازیل میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 37 ہزار 923 مریض سامنے آگئے ہیں۔ جب کہ ملک بھر میں وبائی مرض سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 64 ہزار 265 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 90 اموات ہوچکی ہیں۔

برازیل میں وبائی مرض کے آغاز سے اب تک 15 لاکھ 77ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

12:14 5.7.2020

ترکی میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح کم

یورپی ملکوں کے مقابلے میں ترکی میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد کافی کم ہے۔ لیکن طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر حفاظتی تدابیر کا خیال نہ رکھا گیا تو اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ترکی میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح کم
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:07 0:00
12:12 5.7.2020

امریکہ میں انتخابی مہم کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال

کرونا وائرس نے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن دونوں فنڈ ریزنگ کے روایتی طریقے نہیں اپنا سکے۔ انہیں اپنے ووٹرز سے رابطے کے لیے ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

امریکہ میں انتخابی مہم کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:13 0:00
11:24 5.7.2020

پاکستان میں 56 فی صد متاثرہ افراد صحت یاب

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے مزید 3191 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اتوار کی صبح تک متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 471 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں دوران مزید 93 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4712 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 2.1 فی صد افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 56.8 فیصد لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ روز 25 ہزار 527 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ وفاقی وزرا کی جانب سے مسلسل دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں 131 لیبارٹریز میں یومیہ 50 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم 22 جون کے بعد ملک میں ٹیسٹ بتدریج کم کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ ٹیسٹ 19 جون کو کیے گئے تھے جن کی تعداد 31 ہزار 600 تھی۔

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 13 لاکھ 98 ہزار 352 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG