عمان میں کرونا کیسز 50 ہزار سے متجاوز
عمان کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1210 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 207 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات 233 ہو چکی ہیں۔
ایک ہفتہ قبل عمان کے وزیرِ صحت نے خبردار کیا تھا کہ ملک میں گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران کرونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، لہٰذا شہری احتیاط سے کام لیں۔
کرکٹ کے میدانوں میں کھلاڑیوں کی واپسی
اموات میں کمی سے یہ نہ سمجھیں کہ سب اچھا ہو گیا: ڈاکٹر فاؤچی
امریکہ میں وبائی امراض کے ماہر اور اعلیٰ ترین طبی مشیر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس سے روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی اموات میں قدرے کمی سے وہ یہ ہر گز نہ سمجھیں کہ سب اچھا ہو گیا ہے۔
انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'فیس بک' پر امریکی سینیٹر ڈگ جونز کے ساتھ سوال و جواب کے سلسلے کے دوران کہی۔ ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ بہت سے معاملات بے حد خراب ہو گئے ہیں۔ لوگوں کو کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شام اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا تناسب کم ہو رہا ہے۔ تاہم ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ امریکہ اب بھی کرونا وائرس کے پہلے حملے کے شدید اثرات کی لپیٹ میں ہے۔
بیماری سے بچیں صحت یاب مریض سے نہیں
بہت سے لوگ کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے باوجود محض اس وجہ سے ٹیسٹ نہیں کروا رہے کہ اگر انھیں یہ بیماری لاحق ہوئی تو ان کے ساتھ آس پاس رہنے والے لوگوں کا رویہ بدل جائے گا۔ ملیے کراچی کے شہری سے جو کرونا سے تو صحتیاب ہو چکے ہیں لیکن لوگوں کے رویوں سے سخت مایوس ہیں۔ سدرہ ڈار کی رپورٹ