رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

04:57 11.7.2020

کیا کرونا وائرس دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ یونیورسٹی کالج لندن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کووڈ نانٹین کے 43 کیسز کے مطالعے سے پتا چلا ہے کہ ان مریضوں کو سٹروک ہوا، ان کے اعصاب کو نقصان پہنچا یا دیگر کوئی دماغی بیماری لاحق ہوگئی۔

اب تک کووڈ نائنٹین کو ایسی ہی بیماری سمجھا جا رہا تھا کہ جیسے یہ سانس کی بیماری ہو اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتی ہو، مگر اب نیورو سائنٹسٹ اور برین سپیشلسٹ اس کے دماغ پر ہونے والے اثرات کو دیکھ کرتشویش محسوس کر رہے ہیں۔

کینیڈا کی ویسٹرن یونیورسٹی کے نیورو سائنٹسٹ ایڈرین اووین نے تو اس تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ دنیا میں لاکھوں افراد کے کووڈ نائنٹین میں مبتلا ہونے کے بعد اگر ایک سال کے عرصے میں صحتیاب ہونے والے دس ملین افرد کی بھی ذہنی صلاحیت بگڑتی ہے تو یہ ان کی نہ صرف روز مرہ زندگی کو متاثر کرے گی بلکہ ان کی کام کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہو گی۔ یونیورسٹی کالج لندن کا یہ مطالعہ ایک مؤقر جریدے، 'برین' میں شائع ہوا ہے۔

اس کے بارے میں ایریزونا کی مڈ ویسٹرن یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر اور نیورالوجسٹ ڈاکٹر فرخ قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ تو علم ہو گیا تھا کہ کرونا وائرس سے فالج یا سٹروک بھی ہو سکتا ہے خاص طور پر نوجوانوں میں مگر اس مطالعے میں خاص طور پر جس بیماری کا ذکر کیا گیا ہے وہ اے ڈی ای ایم یا اکیوٹ ڈیمائلیٹنگ اینسی فیلو مائی لائٹس کہلاتی ہے اور زیادہ تر بچوں میں پائی جاتی ہے۔ بڑوں میں کبھی کبھار ہی دیکھی جاتی تھی اس کے مریضوں کی تعداد اب بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری دماغ اور سپائنل کورڈ دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ مختلف لوگوں میں اس کی علامات مختلف ہوتی ہیں۔ لیکن سب سے زیادہ عام علامتیں ہیں غنودگی، نیند، کنفیوژن، ہیلیو سی نیشن، جسم کے دائیں یا بائیں حصے یا بازو میں کمزوری اور جس حصے میں سپائنل کورڈ متاثر ہوئی ہو اس سے نچلا دھڑ کمزور یا سن ہو سکتا ہے۔ نظر دھندلی ہو سکتی ہے اور یہ سب علامات ایک ساتھ ہو سکتی ہیں۔

18:03 10.7.2020

امریکہ: صدر ٹرمپ کی اسکول نہ کھولنے پر امداد میں کٹوتی کی دھمکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جو ریاستیں موسم خزاں تک اسکول نہیں کھولیں گی، ان میں اسکولوں کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں یورپ میں کھولے جانے والے اسکولوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں جو اسکول نہیں کھولے جائیں گے، انہیں وفاق کی طرف سے ملنے والی امداد میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ کا اشارہ کس امداد کی طرف ہے۔ کیوں کہ امریکی آئین کے مطابق پرائمری اور سیکنڈری تعلیم فراہم کرنا ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔ تاہم وفاقی حکومت کی طرف سے کچھ سپلیمنٹری امداد بھی دی جاتی ہے۔

17:46 10.7.2020

کرونا کے دور میں سنگاپور میں انتخابات

کرونا کے دور میں سنگاپور میں انتخابات

سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے۔

1/10 سنگاپور کی صدر حلیمہ یعقوب نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے۔

ووٹرز کے لیے دستانے پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ دستانوں اور ماسک کے بغیر کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

2/10 ووٹرز کے لیے دستانے پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ دستانوں اور ماسک کے بغیر کسی کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس مرتبہ بھی حکمراں جماعت 'پیپلز ایکشن پارٹی' با آسانی انتخابات جیت جائے گی۔

3/10 تجزیہ کاروں کے مطابق اس مرتبہ بھی حکمراں جماعت 'پیپلز ایکشن پارٹی' با آسانی انتخابات جیت جائے گی۔

سنگاپور میں 26 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ کرونا وبا کے باوجود وزیر اعظم لی سیان لونگ نے ملک میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

4/10 سنگاپور میں 26 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔ کرونا وبا کے باوجود وزیر اعظم لی سیان لونگ نے ملک میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

انتخابی عملے کو کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی گئی تھی۔ سنگا پور میں کرونا کے 45 ہزار سے زائد کیس جب کہ 26 اموات ہو چکی ہیں۔

5/10 انتخابی عملے کو کرونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی گئی تھی۔ سنگا پور میں کرونا کے 45 ہزار سے زائد کیس جب کہ 26 اموات ہو چکی ہیں۔

کرونا سے بچاؤ کے لیے ووٹرز کے لیے بھی ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔ قطار بنانے کے دوران بھی سماجی دُوری اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

6/10 کرونا سے بچاؤ کے لیے ووٹرز کے لیے بھی ہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا۔ قطار بنانے کے دوران بھی سماجی دُوری اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

دنیا کے بڑے معاشی مرکز سنگاپور کو بھی کرونا وبا سے معاشی بحران کا سامنا ہے۔ حکومت نے 72 ارب ڈالر کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

7/10 دنیا کے بڑے معاشی مرکز سنگاپور کو بھی کرونا وبا سے معاشی بحران کا سامنا ہے۔ حکومت نے 72 ارب ڈالر کے معاشی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں صرف چھ نشستیں حاصل کی تھیں۔

8/10 اپوزیشن جماعتوں نے گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں صرف چھ نشستیں حاصل کی تھیں۔

ووٹنگ کے دوران انتخابی عمل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ پولنگ بوتھس اور وہاں رکھی گئی اشیا کو سینیٹائز کرتے رہیں۔
9/10 ووٹنگ کے دوران انتخابی عمل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی کہ وہ پولنگ بوتھس اور وہاں رکھی گئی اشیا کو سینیٹائز کرتے رہیں۔
معذور افراد نے بھی ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رُخ کیا۔ انہیں ویل چیئر کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

10/10 معذور افراد نے بھی ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رُخ کیا۔ انہیں ویل چیئر کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔

Previous slide
Next slide

17:40 10.7.2020

نیو یارک: موسم خزاں میں اسکول کھولنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے شہر نیویارک کے میئر بل دی بلاسیو کا کہنا ہے کہ موسمِ خزاں میں طلبہ ہفتے میں دو یا تین دن اسکول جا سکیں گے جب کہ باقی دنوں میں آن لائن کلاسز ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں کے تمام طلبہ ایک ہی وقت میں اسکول نہیں جا سکیں گے۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران میئر بل دی بلاسیو کا کہنا تھا کہ تمام اسکول رواں ماہ 31 جولائی تک اپنے پلان جمع کرائیں جس کے بعد حکومت اگلے ماہ اگست کے پہلے ہفتے میں اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG