رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:21 22.7.2020

افغانستان میں کووڈ 19 کے 35 ہزار 700 مریض، 1190 اموات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کی وزارتِ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 'کووڈ 19' کے 112 نئے کیسز کی اطلاع دی ہے۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد افغانستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 35 ہزار 727 ہو گئی ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے افغانستان میں اموات کی تعداد 1190 ہو گئی ہے۔

15:23 22.7.2020

ہنزہ: 'فائبر آپٹکس گھر کے باہر سے گزرتی ہے لیکن ہمیں انٹرنیٹ میسر نہیں'

کرونا وائرس کی عالمی وبا نے پاکستان میں طلبہ کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث مختلف یونیوسٹیوں نے آن لائن کلاسز شروع کی ہیں جو دور دراز علاقوں میں مقیم طلبہ کے لیے دردِ سر بن گئی ہیں۔ دیکھیے آن لائن کلاسز سے طلبہ اور اساتذہ کو درپیش مشکلات پر وی او اے کی خصوصی سیریز کا پہلا حصہ

'گھر کے باہر سے فائبر آپٹکس گزرتی ہے مگر ہمارے پاس انٹرنیٹ نہیں'
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:33 0:00

15:21 22.7.2020

رواں برس حج کے لیے عازمین کا انتخاب کس طرح کیا گیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب نے رواں برس محدود تعداد میں عازمین کو حج کی اجازت دی ہے جس کے بعد یہ سوال یقیناََ آپ کے ذہن میں بھی گردش کر رہا ہوگا کہ ان افراد کا انتخاب آخر کیسے کیا گیا ہے؟

حج دنیا میں ہونے والے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دیگر ممالک کے لاکھوں عازمین کو حج کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سعودی حکام نے مکہ میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الحرام میں عبادات کو محدود کر دیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود سعودی عرب میں مقیم ہزاروں افراد نے حج کے لیے درخواستیں ارسال کی تھیں۔ جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں سے بھی آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں اور کہا تھا کہ رواں برس منتخب ہونے والے 70 فی صد عازمینِ حج غیر ملکی تارکین وطن ہوں گے۔

اس سال حج کے لیے منتخب ہونے والے افراد میں دارالحکومت ریاض میں مقیم اردن کے ایک 29 سالہ انجینئر اور ان کی 26 سالہ اہلیہ بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حج کے لیے اس قدر زیادہ درخواستیں آئی تھیں کہ ہمیں ایک فی صد بھی امید نہیں تھی کہ رواں برس حج کے لیے ہمارا انتخاب ہو گا۔

ان کے بقول قرعہ اندازی میں حج کے لیے منتخب ہونے پر جہاں وہ حیرت کا شکار ہوئے وہیں انہیں بہت زیادہ خوشی بھی ہوئی۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حج کے لیے منتخب ہوجانے سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ بھی اس وجہ سے ڈیلیٹ کردی کہ کہیں اس بنیاد پر ان کی درخواست مسترد نہ کردی جائے۔

ریاض میں ہی مقیم نائیجیریا کے ناصر بھی اپنے انتخاب پر بہت خوش ہیں اور اس بار حج کی اجازت کو 'گولڈن ٹکٹ' سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

15:06 22.7.2020

قطر کا یکم اگست سے سرحدیں کھولنے کا اعلان

قطر نے غیر ملکی شہریوں کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ قطر کی حکومت کی طرف جسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ملک غیر ملکی شہریوں اور قطر میں مستقل مقیم غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں یکم اگست سے کھول دے گا۔

قطر کی حکومت کے ابلاغی ادارے نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جن ملکوں میں کرونا وائرس کا خطرہ کم ہے ان کے شہریوں کو قطر آنے کی اجازت ہو گی لیکن ایئرپورٹ پر ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور انہیں ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

بیان کے مطابق بیرون ملک سے قطر آنے والوں کو سات روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد دوبارہ کرونا ٹیسٹ کرانا ہو گا جس کے بعد انہیں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG