رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:40 24.7.2020

16:58 24.7.2020

افغانستان: کرونا کے مریض 36 ہزار کے قریب، 24 ہزار سے زائد صحت یاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کی وزارتِ صحت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 'کووڈ 19' کے 60 نئے کیسز رپورٹ کیے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 35 ہزار 988 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 1225 ہو گئی ہے جب کہ 24 ہزار 573 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

افغانستان میں اقوامِ متحدہ کے فلاحی امور کے رابطہ کار دفتر نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ طبّی عملے کے تحفظ کے لیے موزوں اقدامات کرے۔

13:39 24.7.2020

کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کوئی کردار نہیں: بل گیٹس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ارب پتی امریکی تاجر اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ وبائی مرض کرونا وائرس پھیلاؤ میں اُن کا کوئی کردار نہیں ہے۔ سوشل میڈیا اُن کے خلاف سازشی نظریات پھیلانے میں مصروف ہے۔

بل گیٹس نے جمعرات کو امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وبائی مرض کے پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان سے متعلق طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں اور ان سازشی نظریات کا ایک طویل سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا فلیٹ فارمز پر ان کے خلاف من گھڑت خبریں، مضامین اور توڑ مروڑ کر بنائی گئی تصاویر ہزاروں بار شیئر کی گئی ہیں۔

بل گیٹس کے بقول ​متعدد زبانوں میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپس کے ذریعے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ اسی وقت سے جاری ہے جب سے کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیلا ہے۔

مزید پڑھیے

11:12 24.7.2020

بھارت میں ایک روز کے دوران ریکارڈ کیسز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں جمعے کو ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 310 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو یہ ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

وفاقی وزارتِ صحت نے جمعے کو بتایا کہ بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار ہو گئی ہے۔

بھارت میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا جمعے کو دوسرا روز ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG