رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:42 18.8.2020

افریقہ میں ملیریا سے اموات میں اضافے کا خدشہ

ماہرینِ صحت خبردار کر رہے ہیں کہ کرونا وائرس کی وجہ سے صحت کی سہولتوں پر جو بوجھ پڑا ہے اس سے افریقہ میں تپِ دق، ملیریا اور ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ انہیں علاج کی ضروری سہولتوں تک رسائی نہیں مل رہی۔ مزید دیکھیے اس رپورٹ میں

افریقہ میں ملیریا سے اموات میں اضافے کا خدشہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:53 0:00
11:50 18.8.2020

بھارت میں 55 ہزار نئے کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں منگل کو کرونا وائرس کے 55 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 27 لاکھ دو ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے شکار 876 مریض دم توڑ گئے ہیں۔ اس طرح عالمی وبا سے بھارت میں مرنے والوں کی کل تعداد 51 ہزار 797 ہو گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وبا سے اب تک 19 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

11:17 18.8.2020

جنوبی افریقہ میں ویکسین کے تجربات کے دوسرے مرحلے کا آغاز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی نووا ویکس کرونا وائرس کی ویکسین کے انسانوں پر تجربات کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو ہزار 665 صحت مند اور بالغ افراد پر ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں عالمی وبا سے متاثرہ پانچ لاکھ 83 ہزار سے زیادہ مریض موجود ہیں جب کہ 11 ہزار 600 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

11:12 18.8.2020

'کرونا سے صحت یاب ہونے والے تین ماہ تک دوبارہ وبا کا شکار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں'

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق عہدے دار اور ماہرِ امراض ڈاکٹر اسکاٹ گوٹلیب نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے لوگ یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ کم سے کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک دوبارہ اس مرض کا شکار نہیں ہو سکتے۔

ڈاکٹر گوٹلیب نے یہ گفتگو اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے 'سی بی ایس' کے ایک پروگرام میں کی۔ ڈاکٹر گوٹلیب نے امریکہ میں بیماریوں کی روک تھام کے ادارے 'سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن' کے کرونا سے متعلق نئے حقائق کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات تو یقینی ہے کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کم از کم تین ماہ تک دوبارہ وائرس کا شکار ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ البتہ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ چھ سے 12 ماہ تک اپنی قوتِ مدافعت کی بدولت اس وبا کا دوبارہ شکار ہونے سے بچے رہیں۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG