رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:06 23.9.2020

خدشات درست ثابت، امریکہ میں وائرس سے ہلاکتیں 2 لاکھ سے متجاوز

امریکہ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی وبا کے امریکہ میں حملے کے بعد صحتِ عامہ کے امور کے نگران ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ملک میں دو لاکھ اموات کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔

عالمی ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے مہینوں میں امریکہ میں اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپریل میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا اندازہ تھا کہ امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک سے دو لاکھ ہو سکتی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں 70 ہزار سے ایک لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں دو لاکھ 814 افراد ہلاک اور اب تک 68 لاکھ سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

مزید جانیے

14:06 23.9.2020

وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پارک میں پرچم لگائے گئے

14:04 23.9.2020

بھارتی کشمیر میں تعلیمی ادارے کھول دیے گئے

کچھ تعلیمی اداروں میں بچوں کو کلاسوں میں فاصلے سے بٹھا کر پڑھایا جا رہا ہے جب کہ کچھ اسکولوں میں اوپن ایئر کلاسز بھی ہو رہی ہیں۔

13:55 23.9.2020

سعودی عرب کا 4 اکتوبر سے عمرے کی مرحلہ وار بحالی کا اعلان

سعودی عرب نے چار اکتوبر سے عمرہ پر عائد پابندی مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث مارچ میں عمرہ پر پابندی عائد کی تھی تاہم حکام نے لگ بھگ چھ ماہ بعد منگل کو عمرہ کی ادائیگی کی مرحلہ وار اجازت دی ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں چھ ہزار معتمرین کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دی جا رہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) میں شائع ہونے والے وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق چار اکتوبر سے سعودی عرب کے شہری اور وہیں مقیم افراد کو عمرہ کی اجازت ہو گی جب کہ دوسرے مرحلے میں یکم نومبر سے غیر ملکی افراد عمرہ ادا کر سکیں گے۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG