رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

10:17 26.11.2020

پاکستان میں تمام تعلیمی ادارے بند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث پاکستان میں جمعرات سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 23 نومبر کو ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر آج سے عمل درآمد ہو گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے 10 جنوری تک بند رہیں گے البتہ اس دوران آن لائن تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔

حکام کے مطابق آئندہ برس جنوری کے پہلے ہفتے میں تعلیمی اداروں کے کھولنے پر مشاورت ہو گی اور کرونا کی صورتِ حال بہتر ہونے پر 11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

10:06 26.11.2020

بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

بلاول نے جمعرات کو اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ان میں کرونا وائرس کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

11:08 25.11.2020

پاکستان: اموات اور کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 59 مریض دم توڑ گئے جب کہ 3000 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 583 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح سات اعشاریہ دو چار فی صد رہی۔

پاکستان میں عالمی وبا سے اب تک 7803 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 1867 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 97 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے تین لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور مجموعی طور پر تین لاکھ 32 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

10:41 25.11.2020

امریکہ میں کرونا کے ریکارڈ مریض اسپتالوں میں داخل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں ایک روز کے دوران کرونا وائرس کے ریکارڈ مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔

کووڈ ٹریکنگ پروجیکٹ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں منگل کو کرونا کے شکار 88 ہزار 80 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔ امریکہ میں عالمی وبا کے پھیلاؤ سے اب تک اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی یہ ریکارڈ تعداد ہے۔

منگل کو امریکہ میں 17 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ کیسز اور دو لاکھ 59 ہزار سے زیادہ اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG