رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:46 27.11.2020

پاکستان میں مزید 54 اموات، 3100 سے زیادہ کیسز رپورٹ

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 54 مریض دم توڑ گئے ہیں جب کہ 3113 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک روز کے دوران 43 ہزار 214 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ اسی عرصے میں 1489 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک عالمی وبا سے 7897 مریض ہلاک اور تین لاکھ 89 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد میں سے تین لاکھ 35 ہزار سے زیادہ مریض شفا یاب ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے زیرِ علاج 2112 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

12:31 27.11.2020

جرمنی: پرانے ایئرپورٹ کو ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جرمنی میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔ اس غرض سے کئی پرانی، اہم اور بڑی عمارتوں کو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

برلن کے ٹیگل ایئر پورٹ کے ٹرمینل 'سی' کو بھی ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو دسمبر کے وسط تک مکمل طور پر ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل ہوجائے گا۔

جرمنی کو توقع ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کرونا وائرس کی ویکسینیشن مہم شروع ہوجائے گی۔ لہذا پہلے ہی ملک بھر میں 60 ویکسینیشن سینٹرز کا ابتدائی کام مکمل ہو چکا ہے۔

فروری میں ملک میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کو محدود اور ریستورانوں میں کھانے کی سہولیات ختم کیے جانے کے بعد سے اب تک کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں ٹھہراؤ آگیا تھا۔ لیکن اکتوبر کے وسط سے ملک میں شروع ہونے والی کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جرمنی میں جمعے کو مزید 32 ہزار 287 نئے کیسز اور تقریباً 400 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

جان پاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق جرمنی میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ کیسز اور 15 ہزار 640 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

12:21 27.11.2020

آسٹریلیا: 28 روز کے دوران کوئی نیا کیس رپورٹ نہ ہوا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا کی دوسری بڑی ریاست وکٹوریہ کو ملک میں کرونا وائرس کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا لیکن اب وہاں گزشتہ 28 روز کے دوران کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

رواں ہفتے کرونا وائرس کے آخری مریض کو اسپتال سے فارغ کیے جانے کے بعد سے اب تک ریاست میں کوئی نئی سرگرمی نظر نہیں آئی۔ اگست میں ایک روز میں 700 تک نئے کیسز رپورٹ ہو رہے تھے۔

مجموعی طور پر وکٹوریہ میں فعال کیسز کی تعداد تقریباً آٹھ ہزار تک جا پہنچی تھی۔ ریاست میں تقریباً 100 روز تک لاک ڈاؤن رہا جس کے سبب وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی۔

کسی بھی نئے کیس کے سامنے نہ آنے کے بعد وکٹوریہ اور جنوبی ریاست تسمانیہ کے درمیان واقع سرحدیں کھول دی گئی ہیں۔

تسمانیہ آخری ریاست تھی جس نے وکٹوریہ سے ملحقہ اپنی سرحدیں مارچ سے بند کی ہوئی تھیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں کرونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 27 ہزار 872 ہے اور اب تک 907 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں سے 90 فی صد افراد کا تعلق ریاست وکٹوریہ سے تھا۔

18:57 26.11.2020

دنیا بھر میں کرونا کیسز چھ کروڑ سے زائد

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جب کہ مجموعی کیسز چھ کروڑ چار لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔

مہلک وائرس سے دُنیا بھر میں اب تک 14 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

جنوبی کوریا کو بھی کرونا وائرس کیسز میں شدت کا سامنا ہے جہاں 500 یومیہ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

روس نے جمعرات کو 25 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق کی ہے جس سے ملک بھر میں کرونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 22 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

جرمنی میں کووڈ۔19 سے مزید 400 اموات ہوئی ہیں جن سے اب تک ملک میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG