سندھ میں کرونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نظر انداز
پاکستان کے صوبہ سندھ میں باقی ملک کے مقابلے میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ لیکن عوامی سطح پر اب بھی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کم ہی ہو رہا ہے۔ مزید جانتے ہیں لاڑکانہ سے وائس آف امریکہ کے نمائندے محمد ثاقب کی اس رپورٹ میں۔
پاکستان میں کرونا ویکسین کب دستیاب ہو گی؟
پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران طبی عملے کے کیا خدشات ہیں اور پاکستان میں ویکسین کب تک دستیاب ہو گی؟ جانتے ہیں کرونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ پنجاب کی رکن ڈاکٹر سومیہ اقتدار سے وائس آف امریکہ کی سارہ زمان سے گفتگو میں
پاکستان میں ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں اضافہ
پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.9 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کیے گئے ٹیسٹس میں سے 7.01 مثبت آئے تھے جب کہ اس سے ایک دن قبل 6.31 فی صد ٹیسٹ مثبت رپورٹ ہوئے تھے۔
رواں ماہ ایک جانب ملک بھر میں کیے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بھی بڑھ گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اکتوبر کے وسط تک ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 1.08 فی صد سے 2.2 فی صد کے درمیان تھی۔
'لوگوں کو کرونا سے متعلق صحیح معلومات نہیں مل رہیں'
کرونا وائرس کی ویکسینز سے بہت سی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔ لیکن عالمی ادارۂ صحت نے خبردار کیا ہے کہ وائرس صرف ویکسین سے ختم نہیں ہو گا۔ اس صورتِ حال پر دیکھیے امریکی ریاست ٹیکساس کے 'ہیوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال' کے ڈاکٹر فیصل مسعود کی وائس آف امریکہ کی ارم عباسی کے ساتھ گفتگو۔