رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

18:03 29.11.2020

لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، 155 مظاہرین گرفتار

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہفتے کو کرونا وائرس کے سبب نافذ لاک ڈاؤن کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 155 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں پابندیوں کے خلاف ہزاروں مظاہرین مرکزی لندن میں جمع ہوئے۔ اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی۔

مظاہرین نے دو دسمبر کو لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ممکنہ پابندیوں کے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق 16 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 58 ہزار سے زائد اموات وبا کے سبب ہوئی ہیں۔

17:31 29.11.2020

ہانگ کانگ میں وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اسکول بند

ہانگ کانگ میں کرونا وائرس کے مزید 115 کیسز سامنے آنے کے بعد اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر اسکول رواں سال کے آخر تک بند رہیں گے۔

ہانگ کانگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 24 کیسز ایسے ہیں جن کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ افراد وبا سے کیسے متاثر ہوئے۔ جب کہ 62 متاثرہ افراد کا تعلق ایک ڈانس اسکول سے تھا۔

ان ریستورانوں کے عملے اور وہاں آنے والے مہمانوں کو بھی کرونا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے جہاں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد گئے تھے۔

ہانگ کانگ میں اب تک چھ ہزار 239 افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے 109 اموات ہوئی ہیں۔

17:24 29.11.2020

میکسیکو میں 10 ہزار سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ، 586 اموات

شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ہفتے کو کرونا وائرس کے مزید 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد میکسیکو میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق 24 گھنٹوں میں وبا کے سبب مزید 586 اموات بھی ہوئیں۔

میکسیکو میں اب تک کرونا وائرس سے ایک لاکھ پانچ ہزار 459 اموات ہو چکی ہیں۔

وزارتِ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا ٹیسٹوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے متاثرہ افراد اور اس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

14:44 29.11.2020

جرمنی میں 14 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص

یورپ کے ملک جرمنی میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 ہزار سے زائد افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔

جرمنی کے وبائی امراض سے متعلق ادارے ‘آر کے آئی’ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک 10 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

آر کے آئی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے باعث مزید 158 اموات رپورٹ کی گئیں۔

جرمنی میں مہلک وبا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 16 ہزار 123 ہو چکی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG