رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

13:03 1.12.2020

صدر ٹرمپ کے کرونا وائرس سے متعلق خصوصی مشیر مستعفی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس سے متعلق خصوصی مشیر ڈاکٹر اسکاٹ اٹلس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر اسکاٹ اٹلس نے اپنے عہدے سے پیر کو مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے استعفے پر یکم دسمبر کی تاریخ درج ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر اسکاٹ اٹلس نے پیر کو صدر ٹرمپ سے گفتگو کی تھی۔ جس کے بعد ان کا استعفیٰ سامنے آیا۔

ڈاکٹر اسکاٹ اٹلس کو رواں سال اگست میں صدر ٹرمپ نے اپنی انتظامیہ کا حصہ بناتے ہوئے اسپیشل گورنمنٹ ائمپلائی (ایس جی ای) مقرر کیا تھا۔

انہوں نے اپنے استعفے میں صدر ٹرمپ کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ امریکی عوام کی خدمت کا موقع ملنے پر تشکر کا اظہار بھی کیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر اسکاٹ اٹلس کو سخت پابندیوں کے خلاف اظہارِ خیال پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

12:26 1.12.2020

امریکہ: تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے بعد عوام کو سخت پابندیوں کا سامنا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ میں تھینکس گیونگ کے تہوار کے موقع پر اجتماعات کے بعد کرونا کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے جسے دیکھتے ہوئے پابندیوں کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے ایک کروڑ رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جب کہ سیلیکون ویلی کی سینٹا کلارا کاؤنٹی میں ہائی اسکول، کالج اور کھیلوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سینٹا کلارا کاؤنٹی سے باہر ڈیڑھ سو میل کا سفر کرنے والوں کو قرنطینہ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ادھر ہوائی کاؤنٹی کے میئر کا کہنا ہے کہ ٹرانس پیسفک سے آنے والے ایسے مسافروں کو جن کے پاس کووڈ 19 کے مفنی ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں ہو گی اُنہیں 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کرونا وائرس سے اب تک دو لاکھ 68 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

11:10 1.12.2020

پاکستان کیسز کی تعداد 4 لاکھ سے متجاوز

پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 15 جولائی کے بعد منگل کو ریکارڈ اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2400 سے زیادہ لوگوں میں وبا کی تشخیص ہوئی۔

نئے کیسز کے بعد پاکستان میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد چار لاکھ 482 ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق تین لاکھ 43 ہزار سے زیادہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور ملک میں 50 ہزار سے زیادہ ایکٹو کیسز ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے آٹھ ہزار 91 اموات ہو چکی ہیں اور 2100 سے زیادہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 55 لاکھ سے زیادہ افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

10:58 1.12.2020

سری لنکا: جیل میں کرونا سے پریشان قیدیوں کا ہنگامہ، 8 ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک جیل میں ہونے والے فساد پر قابو پانے کے لیے جیل کے محافظوں کی فائرنگ سے آٹھ قیدی ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کی جیلوں میں جہاں گنجائش سے کہیں زیادہ قیدی رکھے جا رہے ہیں، کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے بے چینی پائی جاتی ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ملک کی متعدد جیلوں میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی وجہ سے قیدیوں نے احتجاج کیا۔

پولیس کے ترجمان اجیت روحانہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو کولمبو سے 10 میل دور ماہارا جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ شروع کیا تو ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے صورت حال کو قابو پانے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG