رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

14:20 3.12.2020

امریکہ میں ایک دن میں ریکارڈ تین ہزار سے زائد اموات

امریکہ میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 3157 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں وبا سے پہلی بار ایک دن میں تین ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

قبل ازیں امریکہ میں سب سے زیادہ یومیہ اموات 2607 رواں برس 15 اپریل کو ہوئی تھیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی اموات گزشتہ ریکارڈ اموات سے بھی 30 فی صد زیادہ ہیں۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3157 ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات دو لاکھ 73 ہزار 835 ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا بھر میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ جہاں اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

13:38 3.12.2020

امریکہ میں ایک بار پھر دو لاکھ سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ میں دوسری بار دو لاکھ سے زائد یومیہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکہ کی 'جان ہاپکنز یونیورسٹی' کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ قبل ازیں 27 نومبر کو دو لاکھ پانچ ہزار کیسز سامنے آئے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک ایک کروڑ 39 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ جن میں سے 35 لاکھ 22 ہزار افراد کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

13:31 3.12.2020

امریکہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں

امریکہ میں جہاں ایک طرف کرونا ویکسین عوام تک پہنچانےکی تیاریاں کی جا رہی ہیں، وہیں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ سے بھی بڑھ چکی ہے۔ امریکہ میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں جانتے ہیں وائس آف امریکہ کے ندیم یعقوب سے اسد اللہ خالد کی گفتگو میں۔

امریکہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:46 0:00

13:30 3.12.2020

بائیڈن کی کانگریس سے دسمبر میں کرونا ریلیف پیکیج منظور کرنے کی اپیل

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایک ایسی معیشت بنانا چاہتے ہیں جو تمام امریکیوں کے حق میں کام کرے۔

وہ کرونا بحران سے پیدا ہونے والے مسائل کے تناظر میں 20 جنوری سے شروع ہونے والی اپنی چار سالہ صدارت میں اقتصادی پالیسیوں کے متعلق بات کر رہے تھے۔

اپنے آبائی شہر ولمنگٹن میں نئی انتظامیہ کے لیے اقتصادی امور کی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں یہ جانتا ہوں کہ یہ ایک کٹھن دور ہے، لیکن میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے لیے امداد آ رہی ہے۔

بائیڈن نے فیڈرل ریزرو کی سابقہ چیئر پرسن جینٹ ییلن کو وزیرِ خزانہ نامزد کرتے ہوئے کانگریس سے کہا کہ وہ دسمبر میں ہی نئے قانون ساز ارکان کے آنے سے پہلے عوام کے لیے کرونا امدادی ریلیف پیکیج کا بل پاس کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی امداد کی فراہمی محض ایک آغاز ہو گی اور جب وہ حکومت کی باگ دوڑ سنبھالیں گے تو نئی تجاویز دیں گے۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG